ETV Bharat / entertainment

Drishyam 2 Box Office Collection: دریشیم 2 کی باکس آفس کی کمائی 100 کروڑ سے ایک قدم دور، جانیے فلم کی اب تک کی کمائی - دریشیم 2 100 کروڑ کے کلب میں

اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور فلم 100 کروڑ کلب سے صرف ایک قدم دور ہے۔Drishyam 2 Box Office Collection

دریشیم 2 کی باکس آفس کی کمائی 100 کروڑ سے ایک قدم دور، جانئیے فلم کی اب تک کی کمائی

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 1:22 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور جنوبی اداکارہ شریا سرن کی فلم 'دریشیم 2' باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ ریلیز کے ساتویں دن بھی لوگوں کی بڑی تعداد سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔ فلم نے صرف 6 دنوں میں 90 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے اور فلم ساتویں دن 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ فلم 18 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ Drishyam 2 Box Office Collection

دریشیم 2 نے 6 دنوں میں 96.04 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سینما گھروں میں شائقین کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے فلم یقینی طور پر ساتویں دن (24 نومبر) کو 100 کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم کی 6 دنوں کی کمائی پر نظر ڈالیں تو فلم نے پہلے دن 15.38 کروڑ، دوسرے دن 21.59 کروڑ، تیسرے دن 27.17 کروڑ، چوتھے دن 11.87 کروڑ، پانچویں دن 10.48 کروڑ اور چھٹے دن 9.55 کروڑ کا بزنس کیا۔ اب 24 نومبر کو یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے جارہی ہے۔

ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'دریشیم-2' پر 50 کروڑ روپے کے بجٹ پر تیارکیا گیا ہے۔ ایسے میں پہلے ہفتے میں ہی فلم نے اپنی لاگت سے دوگنی کمائی کی ہے۔ سال 2015 میں آئی فلم 'دریشیم' نے بھی شائقین کو کافی متاثر کیا۔ فلم 'دریشیم' ایک مرڈر مسٹری فلم ہے، جس میں فلم کے آخر تک پولیس مجرم کو گناہ گار ثابت نہیں کرپاتی ہے۔ اجے دیوگن فلم میں وجے سلگاؤنکر کے کردار میں ہیں، جو ایک سادہ گھرانے سے ہیں اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ساؤتھ کی خوبصورت اداکارہ شریا سرن فلم میں اجے کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ تبو بھی اہم کردار میں ہیں۔ واضح رہے کہ 'دریشیم' اور 'دریشیم 2' اسی نام سے ملیالم زبان میں بنی فلم کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں ساؤتھ کے سپر اسٹار موہن لال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شریا سرن خوبصورت لباس میں دریشیم 2 کی تشہیر کرتی نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.