ETV Bharat / entertainment

Double XL trailer: ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی فلم ڈبل ایکس ایل کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 5:03 PM IST

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ڈبل ایکس ایل کا ٹریلر مثبت جسمانی تصور قائم کرنے کی بات کرتا ہے۔ ان دونوں اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر بنانے کے دوران کئی بار فیٹ شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس فلم کی دونوں مرکزی اداکارہ ہما اور سوناکشی اپنی وزن سے شرمندہ نہیں بلکہ اسے خوشی سے اپناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔Double XL trailer

ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی فلم ڈبل ایکس ایل کا ٹریلر ریلیز

حیدرآباد (تلنگانہ): سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی کی فلم ڈبل ایکس ایل کے میکرز نے بدھ کو فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ ٹریلر میں ہم سوناکشی اور ہما کو موٹاپے سے متعلق دقیانوسی تصور کو توڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فلم جسمانی اثبات کے موضوع کو اجاگر کرے گی ۔Double XL trailer

ڈبل ایکس ایل کے ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فلم باڈی پوزیٹویٹی اور ایک خاتون کا دوسری خاتون کے لیے ہمت بننے کے بارے میں ہے۔ ہما اور سوناکشی دونوں اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کے دوران کئی بار فیٹ شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وہ دونوں ڈبل ایکس ایل میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ظہیر اقبال، مہات راگھویندر اہم کرداروں میں ہیں۔

آئندہ سوشل کامیڈی فلم کی کہانی مدثر عزیز نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکار سترام رمانی نے کی ہے۔ اسے ٹی سیریز، واکاؤ فلمز اور ایلمین 3 انٹرٹینٹمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایلمین 3 کی بنیاد ہما قریشی، ثاقب سلیم اور مدثر عزیز نے ڈالی ہے۔ ڈبل XL ان کی پہلی گھریلو فلم ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم سوناکشی اور ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کی پہلی فلم، جس میں دونوں بڑی اسکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں دونوں کو گلوکارہ ایمی ورک اور آسیس کور کی میوزک البم بلاک بسٹر میں دیکھا گیا تھا۔ ڈبل ایکس ایل ہما اور مدثر کی بھی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ واضح رہے کہ دونوں نے سال 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں: Blockbuster Teaser Out سوناکشی سنہا کا بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ نئے میوزک ویڈیو کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.