ETV Bharat / entertainment

Govinda on Haryana Violence: ہریانہ سے متعلق ٹویٹ کو مجھ سے منسوب نہ کریں، گروگرام تشدد پر کیے گئے ٹویٹ پر گووندا کی وضاحت - گروگرام تشدد پر گووندا کا ٹویٹ

گووندا نے گروگرام تشدد سے متعلق متنازع ٹویٹ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کا ٹویٹر ہینڈل کئی عرصہ سے غیر فعال ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس متنازع ٹویٹ کو ان سے منسوب نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

ہریانہ سے متعلق ٹویٹ کو مجھ سے منسوب نہ کریں

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 12:30 PM IST

حیدرآباد: اداکار گووندا کو حال ہی میں سوشل میڈیا تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے غیر تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ نے انٹرنیٹ پر غم و غصے کو جنم دیا۔ اس ٹویٹر اکاؤنٹ سے 2 اگست کو ہریانہ کے گروگرام میں ہوئے تشدد پر ٹویٹ کیا گیا تھا، جسے بعد میں حذف کردیا گیا۔Govinda on Haryana Violence

اس ٹویٹ میں 'گووندا ان افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے جو پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ اس ٹویٹ میں انہوں نے امن و اتحاد برقرار رکھنے کی بھی بات کی تھی'۔ تاہم اب اداکار نے فوری طور پر دعوی کیا ہے کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ متنازعہ ٹویٹ سامنے آئی اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ہریانہ کے نوح ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کے پس منظر میں یہ ٹویٹ سامنے آیا۔ اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔

یہ ٹویٹ تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکرین شاٹس اور ری ٹویٹس کے ذریعے پھیل گئی۔ جس کے بعد گووندا کو تنقید اور ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اپنی وضاحت دیتے ہوئے گووندا نے انسٹاگرام پر یہ ٹویٹ کرنے سے انکار کیا ۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے یہ پوسٹ کرنے کی سختی سے تردید کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کرنے کی بات کی ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس جاری تنازع کے درمیان گووندا نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ٹویٹ آئندہ انتخابی موسم سے متعلق ہوسکتا ہے۔ 59 سالہ اداکار نے قیاس کیا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں مجھے کسی خاص سیاسی گروپ سے جوڑنے کے لیے ایسا کرسکتی ہیں لیکن یہ اکاؤنٹ ہیک ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خود کو سیاست میں شامل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور کسی سیاسی جماعت کے بارے میں متنازعہ بیانات نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ گووندا انڈین نیشنل کانگریس کے تحت 2004 اور 2009 کے درمیان رکن پارلیمان کے طور پر خدمات انجام دیں چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:Sonu Sood Reacts to Gurugram Violence: نوح تشدد، دھرمیندر اور سونو سود کی عوام سے 'امن و بھائی چارہ' کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.