حیدرآباد: سپر اسٹار سلمان خان کا پیر کو اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر لانچ کے موقع پر مزاحیہ انداز دیکھنے کو ملا۔ ممبئی میں منعقدہ یہ تقریب ستاروں سے سجی رہی۔ اس پورے پروگرام میں سلمان خان نے اپنے ساتھی اداکاروں اور ہدایتکار فرہاد سمجی کی ٹانگیں کھنیچنے کا کوئی موقع نہیں گنوایا۔ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر لانچ کی کئی ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آچکی ہیں۔ ٹریلر لانچ پر جہاں شہناز گل خود سے محبت کرنے کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں وہیں سلمان انہیں 'آگے بڑھنے' کا مشورہ دیتے اور کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر شہناز اور جوئیل کے درمیان نظر آئی کیمسٹری کے بارے میں بات کی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں کوریوگرافر سے اداکار بنے راگھو جوئیل نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے سپراسٹار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سلمان سب کا خیال رکھتے تھے۔ اس درمیان راگھو کی باتوں کو بیچ میں روکتے ہوئے سلمان مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں فلم بنانے کے دوران ایک زبردست 'کیمسٹری' دیکھنے کو ملی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
57 سالہ سپر اسٹار نے کہا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان بنانے کے دوران انہوں نے ایک خاص کیمسٹری دیکھی اور یہ بات بھی نوٹس کی کہ کوئی بھی اس کیمسٹری کو ایک قدم آگے لے جانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے پھر شہناز کی طرف دیکھا اور اداکار سدھارتھ نگم سے پوچھا کہ ' کیا تم کو ایسا نہیں لگتا؟ میں نے یہ کیمسٹری دیکھی ہے اور تم نے بھی دیکھی ہے۔ وہ دور دور سے نظر آرہا ہے لیکن کوئی بھی ایک قدم آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔ اگر کوئی ایک قدم آگے لیتا ہے تو دوسرا دو قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے'۔
اس سے قبل راگھو اور شہناز کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں لیکن بعد میں دونوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست ہیں۔ اب سلمان نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر لانچ کے موقع پر انہیں چھیڑتے ہوئے راگھو اور شہناز کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو پھر سے تیز کردیا ہے۔ اس ایونٹ کے دوران سلمان نے شہناز سے 'آگے بڑھنے' کو بھی کہا اور اداکار کے اس مشورے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے کہ کیا وہ شہناز گل کو سدھارتھ شکلا کی یادوں کو بھُلا کر زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔