ETV Bharat / entertainment

Sonu Sood Reacts to Gurugram Violence: نوح تشدد، دھرمیندر اور سونو سود کی عوام سے 'امن و بھائی چارہ' کی اپیل

بھارت میں گزشتہ دو روز بڑھتے ہوئے تشدد واقعات کے درمیان بالی ووڈ اداکار سونو سود اور دھرمیندر نے ملک میں 'امن اور بھائی چارے' کی دعا کی ہے۔

ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد، دھرمیندر اور سونو سود کی عوام سے 'امن و بھائی چارہ' کی اپیل

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 1:18 PM IST

اداکار دھرمیندر اور سونو سود گروگرام سے آنے والی تشدد کی خبروں پر دل شکستہ ہیں۔ دونوں اداکاروں نے حالیہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور فسادات سے متاثرہ افراد کے لیے دعائیں کی۔ دھرمیندر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'یہ کیا ہورہا ہے' اور سونو نے تشدد سے ہونے والے نقصان پر چند اشعار لکھے۔Sonu Sood react to Gurugram violence

دھرمیندر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ' یہ قہر۔۔کیوں۔۔ کس لیے؟ بخش دے مالک۔۔ اب۔۔ تو بخش دے۔۔۔اب برداشت نہیں ہوتا'۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' اپنے وطن میں تیری دنیا میں مجھے امن و سکون ، بھائی چارہ چاہیے'۔ سونو سود نے بھی تشدد پر شعر لکھا۔ وہ لکھتے ہیں' نہ کسی کا گھر جلا، نہ کسی کی دکان، بس جل رہی تھی انسانیت، دیکھ رہا انسان'۔

  • Apne watan mein Teri duniyan mein mujhe aman skoon bhaichara chahiye 🙏.

    — Dharmendra Deol (@aapkadharam) August 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • ना किसी का घर जला,
    ना किसी की दुकान,
    बस जल रही थी इंसानियत,
    देख रहा इंसान।

    — sonu sood (@SonuSood) August 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ ہریانہ کے نوح میں پیر کو مذہبی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ہریانہ کے نوح میں شروع ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد گروگرام تک پھیل گیا۔ منگل کی رات ایک ہجوم نے گروگرام کے سیکٹر 57 میں واقع انجمن جامع مسجد میں حملہ کرتے ہوئے ایک نائب امام کو بھی ہلاک کردیا۔ ہجوم نے ایک مزار کو بھی نذر آتش کردیا۔اب تک اس تشدد میں چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر سماجی عناصر نے کئی دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کیے ہیں۔ "شدید فرقہ وارانہ کشیدگی" پر قابو پانے کے لیے نوح میں انٹرنیٹ خدمات تک معطل کر دی گئی ہیں۔امن و امان کے پیش نظر ہریانہ کے آٹھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوح، پلوال، فرید آباد، ریواڑی، گروگرام، مہندر گڑھ، سونی پت اور پانی پت اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Women Protest Against Smart Meters ہندواڑہ میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف گھریلو خواتین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.