ممبئی (مہاراشٹر): تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے اتوار کے روز بتایا کہ ' پیٹھ کے پٹھوں میں کھینچاؤ پیدا ہونے کی وجہ سے تین سے چار دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد اب انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ 86 سالہ اسٹار نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے کہا کہ 'وہ ان کی صحت کی فکر نہ کریں کیونکہ اب وہ بالکل صحتمند ہیں'۔ Dharmendara Discharged from Hospital
-
Friends, i have learnt the lesson 🙏 pic.twitter.com/F6u8mtnTUl
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) May 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Friends, i have learnt the lesson 🙏 pic.twitter.com/F6u8mtnTUl
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) May 1, 2022Friends, i have learnt the lesson 🙏 pic.twitter.com/F6u8mtnTUl
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) May 1, 2022
دھرمیندر نے اپنے ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ' دوستوں کبھی کچھ زیادہ کام مت کرلینا، میں نے یہ کیا اور کمر کے ایک پٹھے میں کھینچاؤ پیدا ہوگیا، اس لیے مجھے دو چار دن تک ہسپتال جانا پڑا۔ یہ مشکل تھا۔ بہرحال میں آپ کی نیک تمناؤں اور اس کے آشیرواد سے تندرست ہوں، تو آپ فکر مت کریں اور میں بہت محتاط رہوں گا۔ آپ سب سے پیار کرتا ہوں'۔
دھرمیندر ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے سال 1960 میں ارجن ہنگورانی کی دل بھی تیرا ہم بھی تیرے کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کی بہترین اداکاری والی فلموں میں شعلے، چپکے چپکے، یادوں کی بارات، ستیہ کام اور سیتا اور گیتا جیسی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔ دھرمیندر اگلی بار کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی راکی اور رانی کی پریم کہانی میں جیا بچن، شبانہ اعظمی، عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔