ممبئی: دیول خاندان میں شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق سنی دیول کے بیٹے کرن دیول 18 جون کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ شادی کی تقریبات سے کچھ دلچسپ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ سنی دیول کے گھر کو روشنی سے سجایا گیا ہے اور بہت سے مہمان روایتی لباس پہن کر اس جشن سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔Sunny's son Karan's pre-wedding festivities
سنی دیول نے اس خاص موقع پر پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی کھینچائی۔ انہیں نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس دیکا جاسکتا ہے۔ دولہا کے والد کے طور پر انہیں اپنے گھر میں مہمانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں بابی دیول بھی اپنے بھائی کے ساتھ موجود نظر آئے۔ دیول بھائیوں کو بھی پاپرازی کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے اداکار ابھئے دیول بھی اس موقع پر نظر آئے، انہیں سیاہ ٹی شرٹ اور ڈینم جیکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں بابی دیول سفید قمیض اور کالے رنگ کی پینٹ میں نظر آئے۔
اداکار رنویر سنگھ کے اہل خانہ بھی روایتی لباس میں سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ دیول خاندان کی اس شادی کی تقریب سے سامنے آنے والی مہمانوں کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ حالانکہ دولہا اور دلہن کی کوئی بھی ویڈیو اور تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرن کی ہونے والی بیوی دبئی سے ہیں اور ان کا تعلق فلمی برادری سے نہیں ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کرن پہلے ہی ان سے منگنی کرچکے ہیں۔ ان کی منگنی کی تقریب ان کے دادا دھرمیندر اور دادی پرکاش کور کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی ۔
کرن بھی ایک اداکار ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پل پل دل کے پاس سے اداکاری کا آغاز کیا۔ صرف کرن ہی نہیں اس فلم سے ساحر بامبا نے بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔
پل پل دل کے پاس میں ڈیبیو کرنے کے بعدکرن نے 2021 میں ویلے میں کام کیا۔ اس فلم میں پہلی بار وہ اپنے چچا ابھئے دیول کے ساتھ بڑی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آئے۔اس فلم میں مونی رائے اور انیا سنگھ نے بھی کام کیا تھا۔ اسے اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا تھا اور اسے ڈیبیو اداکار دیون منجال نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
سنی دیول اکثر اپنے بیٹے کرن کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال کرن کی 32 ویں سالگرہ پر انہوں نے وہ وقت یاد کیا جب انہوں نے پل پل دل کے پاس میں ان کی فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔