ETV Bharat / entertainment

Jacqueline Fernandez Extortion Case جیکلین فرنانڈیز کو دہلی پولیس نے سمن جاری کیا - دہلی پولیس کا جیکلین کو سمن

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز 12 ستمبر کو دہلی پولیس کے سامنے پیش ہونے والی ہیں۔ اس سے قبل دہلی کی عدالت نے اداکارہ کو سمن جاری کیا تھا۔Jacqueline Fernandez Extortion Case

جیکلین فرنانڈیز کو دہلی پولیس نے سمن جاری کیا

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 9:47 AM IST

دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب دہلی پولیس نے اداکارہ کو 200 کروڑ کے ٹھگ سکیش چندر شیکھر کیس میں بدھ کو سمن جاری کیا ہے۔ سمن کے مطابق اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے 12 ستمبر کو دہلی پولیس کے سامنے پیش ہونا ہے۔ اس سے قبل دہلی کی عدالت نے اداکارہ کو سمن جاری کیا تھا۔Delhi Court Issues Summons to Jacqueline Fernandez

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حال ہی میں اس معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔

خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے پی ایم ایل اے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے خلاف دوسری ضمنی چارج شیٹ میں کچھ اہم نکات پائے ہیں۔

ای ڈی نے کیس کی سچائی کو سامنے لانے کے لیے گزشتہ سال چندر شیکھر اور جیکلین سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے پہلے دونوں سے اپنا تعارف کرانے کو کہا، جس پر چندر شیکھر اور جیکلین نے اپنے نام بتائے۔

ای ڈی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے؟ اس پر جیکلین نے کہا کہ وہ فروری 2021 سے فون پر بات کر رہے تھے، لیکن گزشتہ سال اگست کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ جون 2021 میں چنئی میں چندر شیکھر سے دو بار مل چکی ہیں۔ چندر شیکھر نے بھی تصدیق کی کہ جیکلین نے جو کہا وہ درست تھا۔ ای ڈی نے چندر شیکھر سے تیسرا سوال پوچھا کہ انہوں نے جیکلین کو اپنا نام کیا بتایا تھا؟جس پر چندر شیکھر نے کہا کہ انہوں نے جیکلین کو بتایا کہ ان کا نام شیکھر ہے۔

مزید پڑھیں:Jacqueline Fernandez Accused in Money Laundering ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین کو ملزم بنایا

فرنانڈیز نے اپنے جواب میں کہا کہ چندر شیکھر نے سن ٹی وی کا مالک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنا تعارف شیکھر رتن ویلا کے طور پر کرایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آنجہانی لیڈر جے للیتا کے بھتیجے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.