ETV Bharat / entertainment

Film Kaali Row: فلمساز لینا منیمیکلائی کے خلاف سمن جاری - Film Kaali Row

فلمساز لینا منی میکلائی کی دستاویزی فلم 'کالی' کے پوسٹر کو لے کر کافی تنازع جاری ہے Film Kaali Row۔ فلم کے پوسٹر میں 'دیوی کالی' کے ہاتھ میں سگریٹ اور ایل جی بی ٹی کا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کی ایک عدالت نے فلم ساز کو سمن جاری کیا ہے۔ Court Summons Filmmaker Leena Manimekalai

Delhi Court Summons Filmmaker Leena Manimekalai Over 'Kaali' Movie Row
فلمساز لینا منیمیکلائی کے خلاف سمن جاری
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 7:15 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے فلم ’’کالی‘‘ کے خلاف روک لگانے کے مقدمے میں فلمساز لینا منیمیکلائی کے خلاف سمن جاری کیا ہے،جس میں مبینہ طور پر ہندو دیوی کو پوسٹر میں نامناسب انداز میں پیش کیا گیا ہے Delhi Court Summons Filmmaker Leena Manimekalai ۔ عرضی گزار راج گورو نے عدالت کے سامنے ایک مقدمہ دائر کیا جس میں منیمیکلائی کو پوسٹروں، ویڈیوز اور ٹویٹس میں دیوتاؤں کی تصویر کشی سے روکنے کے لیے عبوری حکم امتناعی کی مانگ کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فلم کا پوسٹر جس میں ہندو دیوی کالی کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، نہ صرف عام ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتا ہے بلکہ اخلاقیات اور شائستگی کے بھی خلاف ہے۔ درخواست گزار نے فلمساز کے خلاف مستقل اور لازمی حکم امتناعی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزم نے اپنی آنے والی فلم کالی کے پوسٹر اور پرومو ویڈیو میں ہندو دیوی کو انتہائی نامناسب انداز میں دکھایا۔

سول جج ابھیشیک کمار نے درخواست گزار کے وکیل کو سننے کے بعد منیمیکلائی کے خلاف سمن جاری کیا اور انہیں 6 اگست کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ کوئی بھی حکم دینے سے پہلے مدعیٰ علیہ کو سننا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.