ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone Returns From Cannes: کانز فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیرنے کے بعد دیپیکا بھارت واپس لوٹیں - کانز میں دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون 'کانز فلم فیسٹیول 2022' میں اپنے فیشن سے لوگوں کا دل جیتنے کے بعد اب گھر لوٹ آئی ہیں۔'کانز فلم فیسٹیول 2022' کی اختتامی تقریب 28 مئی کو ہوئی۔ Deepika Padukone Returns From Cannes

کانز فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیرنے کے بعد دیپیکا بھارت واپس لوٹیں

author img

By

Published : May 30, 2022, 1:13 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون 'کانز فلم فیسٹیول 2022' میں شرکت کے بعد وطن واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ نے اس تقریب میں بطور جیوری ممبر شرکت کی تھی۔ کانز فلم فیسٹیول 28 مئی کو اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کا آغاز 17 مئی کو ہوا۔ دیپیکا پڈوکون آخری تقریب مین حصہ لینے کے بعد اب وطن واپس آگئی ہیں۔ Deepika Padukone Returns From Cannes

سوشل میڈیا پر سامنے آئی ایک ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون ایئرپورٹ پر ہرے رنگ کے پینٹ سوٹ میں نظر آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ کانز فیسٹیول کے دوران دیپیکا سوشل میڈیا پر بھی پوری طرح سے ایکٹو تھیں۔فلم فیسٹیول کے اختتام سے ایک دن قبل دیپیکا پڈوکون نے کانز سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو خوب مزے لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ بھی نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کانز میں ہر لمحہ سے لطف اندوز ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں اداکار رنویر سنگھ بھی نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیپیکا کی ٹیم کہتی ہے کہ تمہارے لیے تحفہ ہے تو دیپیکا کہتی ہیں کہ مجھے وہ پرندہ مت دو جو بہت شور مچاتا ہے۔ جس کے بعد اداکارہ کو چاکلیٹ کا ایک بڑا پیکٹ پیش کیا جاتا ہے اور پھر اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ پوری دہائی کا سب سے بہترین تحفہ ہے، جو انہیں ملا ہے۔ اس کے بعد رنویر سنگھ بھی ویڈیو میں نظر آتے ہیں اور وہ دیپیکا کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں اور اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ میری ٹرافی ہے۔ تب رنویر کہتے ہیں کہ میں ان کا تحفہ ہوں۔

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول کے آخری دن دیپیکا پڈوکون بھارتی لباس میں نظر آئیں

واضح رہے کہ دیپیکا سے پہلے ہی رنویر سنگھ بھارت واپس آگئے تھے۔ انہیں 25 مئی کو کرن جوہر کی سالگرہ کی پارٹی میں بھی دیکھا گیا تھا۔ اسی دوران دیپیکا اور رنویر کی کانز میں مزے کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا تھا، جس میں یہ جوڑا ہالی ووڈ اداکارہ ریبیکا ہال کے ساتھ نظر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.