حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان نے دھوم مچا دی ہے اور باکس آفس پر کیا شاندار کمائی کی ہے۔ لیکن فلم پٹھان کو شائقین تک پہنچنے سے پہلے کئی تنازع کا شکار ہونا پڑا ہے۔ فلم کا پہلا گانا بیشرم رنگ ریلیز ہوتے ہی تنازع کی زد میں آگیا اور پارلیمنٹ سے لے کر کئی ریاستوں کی گلیوں میں پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا شور سنائی دینے لگا۔ فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پٹھان کے ارد گرد کے تنازع نے ریلیز سے پہلے کی ان کی گھبراہٹ میں اضافہ کیا تھا لیکن فلم کے مرکزی اداکار اس سے خوفزدہ نہیں تھے۔Deepika Padukone on Pathaan Row
دیپیکا پڈوکون کے لیے بائیکاٹ کالوں اور تنقید کا سامنا کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ سال 2018 میں آئی ان کی فلم پدومات کو اس سے بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ کچھ ہندو تنظیموں نے ان کے ناک کاٹنے کی بات کہی تھی۔ ان کی پہلی پروڈکشن فلم چھپاک کو بھی بائیکاٹ کالوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جب سال 2020 میں انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا دورہ کرکے وہاں کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تھی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جب پٹھان کو تنازع کا سامنا ہوا تب دییپکا، جنہیں ان مشکلات سے نمٹنے کا کافی تجربہ حاصل ہے، نے اس بار بھی اپنے آپ کو شانت رکھا، لیکن سوال یہ ہے کہ انہیں اس کی ہمت کہاں سے ملتی ہے؟ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 'سمجھداری اور تجربہ' نے انہیں ان مشکل وقت کو سنبھالنے میں مدد کی خاص طور پر وہ سپورٹ کے شعبہ سے بھی رہ چکی ہیں، جو ان کے بہت کام آیا ہے کیونکہ اسپورٹ نے انہیں صبر و تحمل کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ 'ان کے کیرئیر کا آغاز ہی ایسے ہوا کیونکہ شاہ رخ خان جیسے سپراسٹار نے دوہرے کردار کے ساتھ اُن جیسے نئے چہرے پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا۔ دیپیکا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں بغیر آڈیشن کے اوم شانتی اوم ملا۔ اداکارہ کے مطابق شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے رشتے کا خوبصورت حصہ یہ ہے کہ انہیں ایک دوسرے کے بارے میں کیا محسوس ہوتا ہے اس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ایک بار ہاتھ پکڑنا یا گلے لگانا اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:Deepika Padukone on Pathaan: 'پٹھان کے دونوں گانے مجھے بے حد پسند ہیں'، دیپیکا پڈوکون