دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے کی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیوئیر جیسی شاندار فلمیں دیں اور اب ان کی جوڑی ایک بار پھر فلم پٹھان سے بڑے پردے پر جادو بکھیرنے کو تیار ہے۔ حال ہی میں یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل نے شاہ رخ اور جان کا ایک انٹرویو سیگمنٹ ریلیز کیا تھا جس میں دونوں اداکار نے فلم پٹھان میں کام کرنے کے بارے میں اپنے اپنے تجربات ظاہر کیے تھے۔ اب دیپیکا نے بھی فلم پٹھان میں کام پر اپنے خیالات ظاہر کیے اور بتایا کہ پٹھان کے دونوں گانے 'بیشرم رنگ' اور 'جھومے جو پٹھان' انہیں بے حد پسند ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے اس نئے ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون سے جب یہ پوچھا گیا کہ' شائقین شاہ رخ خان کے ساتھ آپ کی جوڑی کو دوبارہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا اوار لوگ آپ سے فلم میں کیا امید کرسکتے ہیں'۔ تب دیپیکا کہتی ہیں کہ 'شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ لاجواب ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کے لیے جو محسوس کرتی ہوں اس کو میں کبھی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ میرے لیے ان کے ساتھ میرا رشتہ ایک احساس کا ہے، ایک جذبات کا ہے۔ ہمارے درمیان بہت پیار ہے۔ اور ہم بہت خوش نصیب رہیں کہ ہمیں کچھ لاجواب فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں نے ان کے ساتھ ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور ہمیں مختلف طرح کی فلمیں کرنے کا موقع ملا اور میرے لیے دونوں کو ایک ساتھ اس طرح کی فلم میں دیکھنا بہت دلچسپ ہے اور شاید یہ ان کے لیے بھی اتنا ہی خاص ہوگا۔ یپیکا مزید کہتی ہیں کہ ایک شائق کے طور پر شاہ رخ خان کو ایکشن اور اسپائی تھرلر فلم کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے میں پرجوش ہوں لیکن جو چیز اسے زیادہ خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ میں خود ان کے ساتھ فلم میں ہوں۔ میں نے انہیں اس کردار میں کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان جو محبت اور بھروسہ کا رشتہ ہے وہی فلم میں ہماری کیمسٹری کو خاص بناتی ہے۔
دیپیکا پڈوکون کی دوسری فلم بچنا اے حسینو تھی، جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئی تھی۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ وار اور بینگ بینگ جیسی ایکشن فلمیں دینے والے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے اس رومانوی فلم کی بھی ہدایتکاری کی تھی۔ سدھارتھ آنند کے ساتھ دوبارہ کرنے کے تجربہ پر دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ ' میں نے ان کے ساتھ اپنی دوسری فلم میں کام کیا تھا۔ میں اس وقت فلم انڈسٹری میں بہت نئی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ اتنے برسوں بعد میں سدھارتھ آنند کے ساتھ دوبارہ کام کر رہی ہوں وہ بھی پٹھان کے لیے اور ہماری تیسری فلم بھی آنے والی ہے جس کا نام فائٹر ہے اور میں ایسا اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ ایک اداکار کے طور پر مجھ میں کئی تبدیلی آئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان دس برسوں میں سدھارتھ میں بھی کافی بدلاؤ آیا ہے اور مجھے ان کے بارے میں جو چیز اچھی لگتی ہے کہ وہ پرعزم ہیں، انہیں کھانا پسند ہے اور انہیں معلوم ہے کہ انہیں کیا حاصل کرنا ہے۔ ان کے پاس ایک سدھارتھ آنند فارمولہ ہے جو ان کے لیے بہت خوبصورتی سے کام کرتا ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
فلم پٹھان کے میکرز نے فلم کی تشہیر کے لیے مختلف راستہ اپنایا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے کم بات چیت کریں گے تاکہ فلم کے کاسٹ اور فلم کو تنازع سے دور رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ فلم اپنے پہلے گانے بیشرم رنگ کی وجہ سے کئی سیاسی تنازع کا شکار ہوچکی ہے۔ گانے میں دیپیکا کے لباس کے رنگ پر کئی بی جے پی لیڈروں نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے فلم میں تبدیلی لانے کی بات کہی تھی۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر پٹھان کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی شروع کردیا۔ ان سب تنازع کے درمیان دیپیکا نے فلم پٹھان کے اپنے پسندیدہ گانے کے بارے میں بتایا ہے۔
جب دیپیکا سے پوچھا گیا کہ پٹھان کا کون سا نغمہ انہیں پسند آیا تب اداکارہ نے کہا کہ 'انہیں فلم کے دونوں ہی نغمے پسند ہیں۔ کسی ایک گانے کا انتخاب کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ دونوں بہت ہی مختلف ہیں اور بیشرم رنگ کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے اور یہ میرا سولو سانگ بھی ہے۔ہم نے جس جگہ اس گانے کی شوٹنگ کی وہ بہت مشکل رہا کیونکہ یہ نغمہ آپ کو موسم گرما کا احساس دلاتا ہے اس میں کافی رونق نظر آرہی ہے لیکن اصل میں شوٹنگ والی جگہ میں کافی سردی تھی تو ہمیں بہت ہی مشکل حالات میں اس کی شوٹنگ کرنی پڑی یہ مشکل حصہ تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے دونوں گانے میں بہت مزے کیے۔
میرا دوسرا نغمہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہے اور جب ہم ایک ساتھ ڈانس کرتے ہیں تب ہم ایک دوسرے کی کمپنی سے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں ہم دونوں ہی ڈانس کے تکنیکی حصوں سے زیادہ اس میں مزہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دونوں ہی گانے مجھے بے حد پسند ہیں لیکن سب سے خوبصورت چیز یہ ہے کہ دونوں ہی نغمہ سپرہٹ ہیں۔ پٹھان فلمساز آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے، جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے کے ساتھ ریتک روشن کی فلم وار شامل ہے۔ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم دسمبر میں آنے والی ہے۔ سلمان پٹھان میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گے جو 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں:SRK on Pathaan: پٹھان نے شاہ رخ خان کا 32 سال پرانا خواب پورا کیا، دیکھیں ویڈیو