ETV Bharat / entertainment

Akriti Sharma join IAF بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کے خوابوں کو ملی اڑان، بھارتی فضائیہ میں فلائنگ آفیسر منتخب

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Jun 22, 2023, 4:58 PM IST

ادھم پور کی آکریتی شرما اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں جی جان لگانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ جلد ہی بھارتی فضائیہ میں بطور فلائنگ آفیسر شامل ہوں گی۔

بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کے خوابوں کو ملی اڑان

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والی آکریتی شرما کو انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) میں انڈر ٹریننگ فلائنگ آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ آکریتی شرما بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمات میں اپنا تعاون دینے پر بے حد خوش ہیں۔ آکریتی شرما کے والد بارڈر سیکورٹی فورس میں ہینڈ کانسٹبل ہیں۔ آکریتی کا فلائنگ آفیسر بننے کا یہ خواب اس وقت پورا ہوا جب انہیں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ایئر فورس کامن ایڈمیشن ٹیسٹ (اے ایف سی اے ٹی) میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔Akriti Sharma join IAF

آکریتی ادھمپور ضلع کے مگینی گاؤں کے ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد بی ایس ایف میں بطور ہیڈ کانسٹیبل ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ آکریتی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' انہیں بچپن سے ہی آئی اے ایف میں شامل ہونے کا شوق تھا اور این سی سی کی وجہ سے ہی آج وہ یہ مقام حاصل کرپائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی جے عبدالکلام ان کے رول ماڈل ہیں'۔

آکریتی نے اپنے ہم عمر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ 'خواب ضرور دیکھنے چاہیے کیونکہ یہ پورے ہوتے ہیں۔ چاہے آپ کے پاس شہری علاقوں کی طرح گاؤں میں تعلیم کی سہولت ہو یا نہیں؟ آپ کو اپنی منزل حاصل کرنے سے پہلے ناامید نہیں ہونا چاہیے اور محنت کرتے رہنا چاہیے'۔

وہیں اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر آکریتی کی والدہ نیرو شرما نے بتایا کہ ' آکریتی کے والد برسوں سے بی ایس ایف میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ اب ہماری بیٹی بھی اس سرزمین کی حفاظت کرے گی'۔ آکرتی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا کتنا اہم ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس خطے کے لوگ ٹیلنٹ سے بھرپور اور پڑھے لکھے ہیں لیکن انہیں ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

آکریتی جلد ہی حیدرآباد کے انڈین فورس اکیڈمی ڈنڈیگل میں شامل ہوں گی جہاں وہ ٹریننگ حاصل کریں گی۔

Last Updated : Jun 22, 2023, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.