ETV Bharat / entertainment

Jacqueline Fernandez Money Laundering Case منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔Jacqueline Fernandez bail

منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں توسیع

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 3:34 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو منی لانڈرنگ معاملے میں کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ اداکارہ 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں اپنی ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچی تھیں۔Jacqueline Fernandez bail دہلی کی ایک عدالت نے اداکار جیکلین فرنانڈیز کو مجرم سکیش چندر شیکر کے خلاف 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت دے دی تھی۔ خصوصی جج شیلیندر ملک نے فرنانڈیز پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔Jacqueline Fernandez in Money Laundering Case

31 اگست کو جج پروین سنگھ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر کردہ ایک ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا اور فرنانڈیز کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ فرنانڈیز، جنہیں ای ڈی نے تحقیقات کے سلسلے میں کئی بار طلب کیا تھا، کو ضمنی چارج شیٹ میں پہلی بار ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 17 اگست کو داخل کی گئی اپنی چارج شیٹ میں جیکلین فرنانڈیز کو چندر شیکھر سے متعلق کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق فرنانڈیز اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے چندر شیکھر سے مہنگی کاریں اور دیگر تحائف لیے تھے۔ وہیں جیکلین اور نورا کے علاوہ اس معاملے میں نکی تمبولی چاہت کھنہ، صوفیہ سنگھ اور اروشا پاٹل جیسے دیگر اداکارہ کے نام بھی شامل آئے ہیں۔دہلی پولیس نے ان اداکارؤں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ چندر شیکھر نے ان چار اداکارؤں کو بھی مہنگے تحائف دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جیکلین فرنانڈیز نے ورک آؤٹ کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.