ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کی مشہور بہنوں کی جوڑی کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور ایک بار پھر تصویروں کے ذریعہ اپنی مضبوط بانڈنگ کو دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ کپور بہنیں جو اس وقت لندن میں ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ ہر لمحہ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔Kapoor Sisters in London
جمعرات کے روز کرینہ نے انسٹاگرام پر اپنی پیاری بہن لولو کے ساتھ تصویروں کا سلسلہ شیئر کیا۔ پہلی تصویر میں کرینہ اور کرشمہ لفٹ میں تصویر لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصویروں میں دونوں کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ دوسری تصویر میں ان دونوں بہنوں کو ہوٹل کے واشروم میں تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کرینہ نے تیسری تصویر میں دونوں کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
آخری تصویر میں کرینہ اور کرشمہ نے کیمرے کے سامنے پوز دیا۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے 'جب وی میٹ' اداکار نے لکھا کہ 'جب بہنیں ایک ساتھ دن گزارتی ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں۔ پوز، میک اپ، شاپنگ اور یہی کام بار بار دہراتی ہیں،لڑکیاں صرف مزہ کرنا چاہتی ہیں'۔ کرینہ اس وقت لندن میں ہنسل مہتا کے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں کرینہ نے ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'شوٹ سے ایک دن کی ملی چھٹی وہ اپنے چھوٹے بیٹے جیہ کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ واجح رہے کہ یہ پروجیکٹ ہنسل مہتا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اسے ایکتا کپور اور کرینہ نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ کرینہ چند روز قبل لندن روانہ ہوئیں اور تب سے اداکار اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے بہت سی پوسٹس شیئر کر رہی ہیں۔