ETV Bharat / entertainment

Centre Bans Pakistan-Based OTT Platform بھارتی حکومت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پابندی عائد کردی - وائڈلی ٹی وی پر بھارت مخالف ویب سیریز

مرکزی حکومت نے پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم وائڈلی ٹی وی پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزارت کا ماننا ہے کہ اس پلیٹفارم پر نشر ہونے والا ویب سیریز سیوک بھارت مخالف ہے۔Centre bans Pakistan-based OTT platform

بھارتی حکومت نے پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم وائڈلی ٹی وی پر پابندی عائد کردی

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 5:28 PM IST

مرکزی حکومت نے پیر کے روز آئی ٹی رولز 2021 کے تحت پاکستان کی ویب سائٹ، دو موبائل ایپلی کیشنز، چار سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹفارم 'وائڈلی ٹی وی' کی ایک اسمارٹ ٹی وی ایپ کو حال ہی میں بھارت مخالف مواد نشر کرنے پر بلاک کردیا گیا ہے۔ اس او ٹی ٹی پلیٹ پر حال ہی میں 'سیوک :دی کنفیشن' نامی ایک ویب سیریز ریلیز کیا گیا تھا، جو بھارت کی قومی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے لیے نقصاندہ پائی گئی ہے۔ اس ویب سیریز کی اب تک تین قسط ریلیز ہوچکی ہے۔Centre bans Pakistan-based OTT platform

اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی ) نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ویب سیریز "ہندوستان کی قومی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت، ہندوستان کے دفاع، ریاست کی سلامتی، کے لیے نقصان دہ ہے۔ ساتھ ہی یہ بیرونی ممالک کے ساتھ بھارت کے دوستانہ تعلقات اور ملک میں امن و امان میں روکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر مشیر کنچن گپتا نے پیر کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' وزارت اطلاعات و نشریات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، 12 دسمبر کو ویب سائٹ، 2 موبائل ایپس، 4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اور پاکستان میں قائم او ٹی ٹی پلیٹ فارم وائڈلی کی ایک سمارٹ ٹی وی ایپ کو فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے لیے ہدایات جاری کیے گئے ہیں '۔

گپتا کے ذریعہ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ' پاکستان میں قائم وائڈلی ڈی میں 'سیوک: دی کنفیشن' نامی ایک ویب سیریز دکھایا گیا ہے جو کہ قومی سلامتی، ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم وائڈلی ٹی وی کا یہ یہ ویب سیریز مکمل طور پر اشتعال انگیز اور غلط مواد پر مبنی ہے جسے پاکستان کے انفارمیشن اپریٹس نے اسپانسر کیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ ویب سیریز کی اب تک تین قسط جاری کی گئی ہیں۔ وہیں اس سییرز کی پہلی قسط 26 نومبر یعنی 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کی برسی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

وزارت نے ویب سیریز میں موجود کئی قابل اعتراض مواد کو اجاگر کیا ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ ویب سیریز کے شروع میں بھارتی ترنگا میں موجود اشوک چکر کو آگ میں جلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ویب سیریز بھارت کی تاریخ کے حساس واقعات کو توڑ مروڑ کے پیش کرتی ہے۔

اس ویب سیریز میں ان تاریخی واقعات اور قومی اہمیت کے موضوعات پر بھارت مخالف مواد پیش کیا ہے۔وزارت کے مطابق ویب سیریز میں آپریشن بلیو سٹار اور ایودھیا میں بابری مسجد کا انہدام، مالیگاؤں دھماکہ، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ جیسے مسائل کو بھی توڑ مروڑ کے دکھایا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم لوگوں میں حکومت ہند کے خلاف نفرت کو فروغ دیتا ہے۔ اس ویب سیریز میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹی وی نیوز چینل میں وزیر داخلہ مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کو بھارت کا اندورنی خطرہ کے طور پر بتاتے ہوئے نظر آرہا ہے'۔

وزارت نے کہا کہ اس ویب سیریز کے ذریعے سکھ برادری میں ہندوستان کے تئیں علیحدگی پسندی، بے اطمینانی اور مایوسی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی، جس میں آپریشن بلیو اسٹار کو معصوم سکھوں کے قتل عام کے طور پر پیش کیا گیا۔سیریز میں سکھ پولیس والوں کو پگڑیوں کے بغیر دکھایا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق ویب سیریز کا مقصد ہندوستانی برادریوں کے درمیان نفرت اور تفریق کا بیج بونا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.