نئی دہلی: 75ویں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ ایونٹ پر بھارتی عوام کی نظر ہے کیونکہ بھارت کی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات سمیت بھارتی وفد کا ایک حصہ فیسٹیول کے افتتاحی دن یعنی 17 مئی کو ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہونے والا ہے۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر ہندوستان کے کانز وفد کی قیادت کریں گے۔ ان مشہور شخصیات کی فہرست میں ہندوستان کے موسیقی دنیا کے مشہور ستارے بھی شامل ہیں۔ Akshay Kumar, AR Rahman at Cannes 2022
اس وفد میں اداکار پروڈیوسر آر مادھون، اکشے کمار، میوزک کمپوزر اے آر رحمان، اداکار نوازالدین صدیقی، پوجا ہیگڑے اور نینتارا سمیت سی بی ایف سی کے چیف پرسون جوشی، فلمساز شیکھر کپور اور میوزک کمپوزر رکی ریج بھی شامل ہیں۔ Indian Celebs at Cannes 2022۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب بھارت اپنی آزادی کا 75 واں سال منارہا ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم سب آزادی کے امرت مہوتسو کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں، وہیں بھارت اور فرانس بھی سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے ذریعہ اپنی دوستی کے 75 سال کو منارہا ہے۔
اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی بار بھارت کو 'مارچ دو فلم' میں آفیشل کنٹری آف آنر کا نام دیا گیا ہے، جس کا اہتمام فرانس میں کانز فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔ اس عنوان کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپس کو آڈیو ویژول انڈسٹری میں پیش قدمی کا موقع دیا جائے گا اور اینیمیشن ڈے میں دس پیشہ ور افراد حصہ لیں گے۔
رواں سال فیسٹیول میں آر مادھون کی فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوگا جس کا عنوان ' راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ' ہے، یہ فلم نمبی نارائن کی زندگی پر مبنی ہے۔ نمبی نارائن بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے( اسرو) کے سابق سائنسداں اور ایرو اسپیس انجینئر ہیں، جن پر جاسوسی کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔مادھون کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 19 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بھارت کو ' گوز ٹو کانز سیکشن' میں 5 منتخب فلمیں پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا ہے۔ اس سال کانز فلم فیسٹیول 17 مئی سے 26 مئی تک منعقد ہوگا ۔