ETV Bharat / entertainment

Deva Deva Out: فلم برہمسترا کا دوسرا نغمہ 'دیوا دیوا' ریلیز - برہمسترا کا دوسرا نغمہ

برہمسترا کا دوسرا نغمہ 'دیوا دیوا' ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس نغمہ میں دکھایا گیا ہے کہ فلم میں رنبیر کپور کا کردار شیوا کس طرح اپنی طاقت کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کہ اسے باہر کی آگ پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلے اپنے اندر کی آگ کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مدھور نغمہ کو ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے اور گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ Deva Deva Out

دیوا دیوا ریلیز
دیوا دیوا ریلیز
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 3:53 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): رومانوی گانے کیسریا کے بعد فلم ساز آیان مکھرجی نے پیر کے روز اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم برہمسترا کا دوسرا نغمہ 'دیوا دیوا' ریلیز کردیا ہے۔ اس نئے نغمہ کو برہمسترا پارٹ ون، شیوا کے روحانی نغمہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پرپتم کے کمپوز کردہ اس نغمہ کو ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے، جب کہ امیتابھ بھٹاچاریہ نے گانے کے بول لکھے ہیں۔ Deva Deva Out

گانے کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر میگاسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی طاقت کو تلاش کر رہے ہیں۔ اس گانے کے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کا کردار کس طرح اپنی طاقت کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ یہ جان گیا ہے کہ باہر کی آگ پر قابو پانے کے لیے اسے پہلے اپنے اندر کی آگ کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

جون میں آیان نے فلم کا ٹریلر لانچ کیا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ برہمسترا اس دن سے ہی سرخیوں میں ہے جب سے اس فلم کا اعلان ہوا ہے۔ اس فلم پر آٹھ سال سے کام جاری ہے اور اسی فلم کے سیٹ پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کی محبت پروان چڑھی تھی۔ دونوں نے بالآخر اس سال کے شروع میں 14 اپریل کو شادی کی۔

مزید پڑھیں:فلم برہمسترا کے سیٹ سے لیک ہوئی عالیہ اور رنبیر کی رومانوی تصاویر، دیکھیں

رنبیر، عالیہ اور آیان اس وقت اپنی فلم کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ برہمسترا پارٹ ون: شیوا 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور جنوبی اداکار ناگا چیتنیا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.