ETV Bharat / entertainment

Kargil Vijay Diwas: کرگل جنگ پر مبنی بالی ووڈ فلمیں آپ میں حب الوطنی جذبات پیدا کردیں گی - کرگل وجے دیوس

26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ کس طرح ہندوستانی جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر ترنگے کی شان کو بلند کیا تھا۔ میدان جنگ میں دکھائی جانے والی بہادری اور قربانی پر فلمسازوں نے کئی فلمیں بنائی ہیں۔ آئیے کرگل جنگ پر مبنی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔Kargil Vijay Diwas

شیرشاہ
شیرشاہ
author img

By

Published : Jul 26, 2022, 8:14 AM IST

Updated : Jul 26, 2022, 8:29 AM IST

بالی ووڈ ہمیشہ سے اپنی فلموں کے ذریعہ لوگوں میں حب الوطنی کے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ انڈسٹری نے اکثر آزادی کی جدوجہد اور ہندوستان میں رونما ہونے والے دیگر اہم واقعات پر مبنی فلمیں بنائی ہیں۔ ان اہم واقعات میں سے ایک واقعہ کرگل کی جنگ ہے، جس پر اکثر فلمیں بنتی رہتی ہیں۔بہت سی فلموں میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی فوج نے سال 1999 میں کرگل جنگ کے دوران پاکستانی فوجیوں کو پیچھے دھکیل کر پاکستانی دراندازوں کا مقابلہ کیا تھا۔ ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے تاکہ ان فوجیوں کو سلام پیش کیا جاسکے جنہوں نے اپنی ہمت اور بہادری سے 23 سال پہلے دشمنوں کا مقابلہ کیا تھا۔ آج کرگل وجے دیوس کے موقع پر ہم بالی ووڈ کی ان فلموں کا ذکر کریں گے جو کرگل جنگ پر مبنی ہے۔ آئیے ڈالتے ہیں ایک نظر ان فلموں پر۔۔۔۔Kargil Vijay Diwas

1 ۔ ایل او سی :کرگل (2003)

فلم بارڈر کی بڑی کامیابی کے بعد ہدایتکار جے پی دتا نے کرگل جنگ کے ٹھیک چار سال بعد یہ فلم بنائی۔ اس فلم میں بارڈر کی طرح کئی اداکارؤں کو کاسٹ کیا گیا، جس میں سنجے دت، ابھیشیک بچن، سنیل شیٹی، اجے دیوگن، سنجے کپور، سیف علی خان، منوج باجپائی، اور اکشے کھنہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایل او سی کرگل
ایل او سی کرگل

2۔ دھوپ(2003)

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جنگ میں شہید ہونے والے فوجی کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ کو جب پہنچتی ہے تو ان پر کیا گزرتی ہے۔ یہ فلم دیگر وار فلموں سے مختلف ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ میں شہید ہونے والے سپاہی کے خاندان کو کیسےفاسد نظام سے لڑنا پڑتا ہے۔ اگر آپ شہداء کے خاندانوں کے درد کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو دھوپ ضرور دیکھیں۔ یہ فلم بھارتی فوج کے سپاہی کیپٹن انوج نیر( فلم ایل او سی کرگل میں انوج نیر کا کردار سیف علی خان نے ادا کیا تھا) کی زندگی اور خاندان پر مبنی ہے۔ کیپٹن انوج نیئر 5 جولائی 1999 کو کرگل جنگ میں ٹائیگر ہل کی لڑائی میں شہید ہوئے تھے۔اوم پوری اور ریوتی نے بے مثال اداکاری کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری اشونی چودھری نے کی ہے۔ اس فلم کو تجزیہ نگاروں سے م

مثبت ردعمل ملا تھا۔

دھوپ
دھوپ

3۔ لکشیہ(2004)

فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لکشیا کی کہانی کرگل جنگ کے پس منظر پر تیار کی گئی ہے، حالانکہ فلم میں ریتک روشن ایک افسانوی کردار کرن شیرگل کا ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جس کا زندگی میں کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا ہے اور وہ اس درمیان مسلح افواج میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس فلم کو ریتک روشن کی کیرئیر کی بہترین فلم سمجھا جاتا ہے۔

لکشیہ
لکشیہ

4۔ ٹینگو چارلی(2005)

ٹینگو چارلی میں دکھایا گیا ہے کہ سچے سپاہی پیدا نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنی محنت اور ہمت سے بنتے ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس میں تعینات ہوئے ایک نئے فوجی کے تجربے پر مرکوز ہے، جسے جنگ جیسی حالات میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ فلم بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے ان گمنام ہیروز کے بارے میں ہے جس نے کرگل جنگ کے دورن پورے شمالی بھارت میں فسادات کو کنٹرول کیا۔ فلم میں شمال مشرقی کے انکاؤنٹر، آندھرا پردیش میں نکسلائٹس، گجرات میں فرقہ وارانہ تشدد کو بھی دکھایا گیا ہے۔ بوبی دیول، سنجے دت، سنیل شیٹی اور اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے آخر میں ایک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ جنگ کسی بھی تہذیب کی آخری منزل ہوتی ہے، جنگ بے معنی ہے اور زندگی بہت قیمتی ہے۔

ٹینگو چارلی
ٹینگو چارلی

5۔ موسم(2011)

فلم موسم کی کہانی سال 1992 سے سال 2002 کے درمیان گھومتی ہے۔اس فلم میں بابری مسجد کے انہدام، ممبئی فسادات، 1993 کے ممبئی دھماکے، کرگل جنگ اور 9/11 کے حملے جیسے اہم واقعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر کی محبت کی کہانی ہے جسے منگنی سے قبل کرگل جنگ کے لیے واپس بلا لیا جاتا ہے۔پنکج کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہد کپور اور سونم کپور مرکزی کردار میں تھے۔

موسم
موسم

6۔ گنجن سکسینا: دی کرگل گرل(2020)

بھارتی مسلح افواج کی فضائیہ نے کرگل جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ جو چیز اس فلم کو خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ گنجن سکسینہ جنگ لڑنے کے لیے بھیجی جانے والی بھارتی فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ میں سے ایک تھیں۔ شرن شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جھانوی کپور نے 'دی کرگل گرل' کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انگد بیدی اور پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔

گنجن سکسینا
گنجن سکسینا

7۔ شیرشاہ(2021)

یہ فلم کیپٹن وکرم باترا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے کرگل جنگ میں اپنی جان قربان کردی تھی۔شیرشاہ میں بھارتی فوج میں پہلی پوسٹنگ سے لے کر 1999 کی کرگل جنگ میں اپنی جان قربان کرنے والے باترا کی پوری کہانی بیان کی گئی۔ یہ فلم گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی، جسے کافی پذیرائی بھی ملی۔ فلم میں وکرم باترا کا کردار سدھارتھ ملہوترا نے ادا کیا تھا۔

شیر شاہ

Last Updated : Jul 26, 2022, 8:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.