ETV Bharat / entertainment

Sadhana 81 Birthday: سادھنا کی باکمال اداکاری اور ہیراسٹائل آج بھی مقبول - سادھنا کی سالگرہ

میرا سایہ اور لو ان شملہ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے اداکارہ سادھنا کی آج 81 ویں یوم پیدائش ہے۔ سادھنا پر فلمائے گئے نغمے اور ان کی سادھنا کٹ لوگوں میں آج بھی مقبول ہیں۔Sadhana 81 Birthday

سادھنا کی باکمال اداکاری اور ہیراسٹائل آج بھی مقبول

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 10:02 AM IST

ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی ماں نے انہیں گھر میں ہی تعلیم و تربیت دی۔ سادھانا کا نام اس کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کے والد اور اداکار ہری شودسانی بھائی تھے جو اداکارہ ‘ببیتا’ کے والد تھے۔Sadhana 81 Birthday

اداکارہ نے اپنی زبردست اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اور مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے۔ وہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔ اداکارہ نے 1955 میں راج کپور کی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی۔

سادھنا کی باکمال اداکاری اور ہیراسٹائل آج بھی مقبول
سادھنا کی باکمال اداکاری اور ہیراسٹائل آج بھی مقبول

بطور اداکارہ 'لو ان شملہ' ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد پہچان کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔ سادھنا نےاپنے منفرد اور اچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں 'لو ان شملہ' ، 'پرکھ'، 'میرا سایہ' ، 'ہم دونوں' ، 'ایک پھول دو مالی' ، 'من موجی'، 'دلہا دلہن' ، 'آرزو'، 'میرے محبوب' ، 'وقت' ، 'وہ کون تھی' اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایک زمانے میں ان کا زلفوں کی اسٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر گرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کی شادی ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار رام کرشن نیّر سے ہوئی تھی اور ان کے کوئی اولاد نہیں تھی۔ سادھنا کے کنبہ میں ایک گود لی ہوئی بیٹی ہے۔

سادھنا کے شوہر رام کرشن نیئر کا انتقال سال 1995 میں دمے کی بیماری کے سبب ہو گیا تھا۔ سادھنا نے فلم گیتا میرا نام کی ہدایت کاری بھی کی تھی جن میں اُن کے ساتھ اداکار فیروز خان اور سنیل دت تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ حالانکہ 70 کے دہائی میں فلم سنگھرش کا جس وقت اعلان ہوا تھا اُس وقت دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کے طور پر سادھنا کے نام کی تشہیر کی گئی تھی لیکن بعد میں اُن کی جگہ وجینتی مالا نے لے لی۔

سادھنا کا فلمی کیر یئر بہت طویل نہ تھا اور سال 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انہوں نے آخری فلم چھوٹے سرکار میں کام کیا، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی، تا ہم شمی اس کے بعد بھی فلموں میں اداکاری کرتے رہے ، مگر سادھنا نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ سال 1989 میں ان کی پروڈکشن کمپنی نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ فلم بنائی اور اس میں سادھنا نے ہدایت کاری کے فرائص بھی سرانجام دئیے ۔ عمر کے آخری دنوں میں میں وہ فلمی محافل میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ وہ گوشہ نشیں ہوگئی تھی۔ ان کی قریبی سہلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن جرگ رچرڈسن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آخری فلم ‘‘ الفت کی نئی منزلیں’’ (1994) میں ریلیز ہوئی تھی۔

سادھنا جنھوں نے برسوں قبل کسی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’’وہ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار بڑے زور و شور سے مناتی ہیں‘‘ لیکن 2015 کا کرسمس اُن کی موت کا پیغام لے کر آیا اور وہ اپنے مداحوں کے لئے چھوڑ گئیں بے شمار یادیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.