ETV Bharat / entertainment

Bobby Deol on Stardom: اسٹارڈم پر بابی دیول نے کہا 'اسٹارڈم زیادہ وقت تک نہیں رہتا، میں کبھی اسٹارہوا کرتا تھا' - بابی دیول نے اپنے کرئیر پر کہا

اداکار بابی دیول نے بالی ووڈ میں اپنی شہرت کے بارے میں کھل کربات کی اور یہ بھی بتایا کہ اسٹارڈم کھونے کے بعد انہوں نے اپنے کریئر کو دوبارہ پٹری پر کیسے لایا۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ کو اپنے عزیزوں کی جانب سے کتنی حمایت کیوں نہ ملے لیکن ناکامی سے تکلیف ہوتی ہے۔

اسٹارڈم پر بابی دیول نے کہا ' اسٹارڈم زیادہ وقت تک نہیں رہتی، میں کبھی اسٹارہوا کرتا تھا'

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:18 PM IST

حیدرآباد: بابی دیول ایک نامور فلمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ بھی ناکامی سے بچ نہیں سکے۔ اداکار جو 90 کی دہائی میں ایک اسٹار تھے لیکن اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کے نامور چہروں کی فہرست سے غائب ہوگئے۔ اچھی شکل، مضبوط فلمی بیک گراؤنڈ اور ایک باصلاحیت اداکار ہونے کے باوجود بابی اپنے کریئر میں وہ نام نہیں کما پائے جو ان کے والد اور بھائی نے کمایا تھا۔ Bobby Deol on Stardom

تاہم اب اداکار اپنے او ٹی ٹی پروجیکٹس میں اہم کرداروں کے ذریعہ اپنے کریئر کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اسٹارڈم سے لے کر اپنے زوال تک کھل کر بات کی۔ بابی تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں لیکن انہوں نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ انہیں زیادہ مواقع نہیں ملے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بابی نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ گریں گے تو ان کے پاس ان کے والدین کا ساتھ ہمیشہ ہوگا لیکن گرنے سے تکلیف ہوتی ہے، چاہے آپ کو آپ کے چاہنے والوں کی جانب سے کتنا ہی پیار اور سپورٹ کیوں نہ ملا ہو۔ 54 سالہ اداکار نے کہا کہ 'انہیں اپنے پیروں پر پر دوبارہ کھڑا ہونا تھا کیونکہ کوئی بھی کسی کو بنا یا مٹا نہیں سکتا'۔

شہرت کی بدلتی فطرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابی نے کہا کہ 'اسٹارڈم زیادہ دیر تک نہیں رہتا۔ میں ایک بار اسٹار تھا اور پھر یہ ختم ہوگیا، یہ غائب ہوگیا۔ کسی نے مجھے بطور اداکار سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میں جانتا تھا کہ مجھ میں صلاحیت ہے اور ہمت تھی لیکن کسی نے مجھے موقع نہیں دیا۔ میں نے ایسے کام کا انتخاب کیا جو میرے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوا اور سب کچھ بدل گیا۔ اس لیے میں نے اس پر کام کرنے کی کوشش کی اور بطور اداکار میں نے خود پر محنت کی'۔

اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی فلمیں نہ چلنے کے بعد لوگ ان کی زندگی سے غائب ہو گئے اور کوئی بھی انہیں کاسٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا، لیکن زندگی کے تئیں ان کے مثبت رویہ اور نقطہ نظر نے انہیں مشکل وقت سے گزرنے میں مدد کی۔ بابی نے کہا کہ انہوں نے اپنے آپ پر کام کیا اور اپنے اندر کے اداکار کو دوبارہ تلاش کیا تاکہ انہیں ان کا من پسند کام مل سکے۔

بابی کو آخری بار لو ہوسٹل میں دیکھا گیا تھا اور فی الحال ان کے پاس کئی پراجیکٹس ہیں۔ وہ اگلی بار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم اینیمل میں نظر آنے والے ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی جانب بھی رخ کیا ہے اور وہ جلد ہی تیلگو سپراسٹار پون کلیان کی آئندہ فلم ہری ہرا ویرا ملو میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:بابی دیول کے بیٹے آریمن کی آج 21 ویں سالگرہ، اسٹار کڈ کی یہ تصاویر دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.