ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss OTT 2 فلق ناز اپنے بھائی شیزان خان کے جیل میں گزارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوئیں

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 2:56 PM IST

بگ باس او ٹی ٹی 2 کی کنٹیسٹنٹ فلق ناز نے حال ہی اپنے بھائی شیزان خان کے بارے میں بات کی جنہیں تونیشا شرما خودکشی معاملے میں جیل جانا پڑا تھا۔

فلق ناز اپنے بھائی شیزان خان کے جیل میں گزارے گئے وقت کو یاد کرتےہوئے جذباتی ہوئیں

حیدرآباد:ٹیلی ویژن اداکارہ فلق ناز جو اس وقت سلمان خان کے شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کی کنٹیسٹنٹ ہیں، انہیں حال ہی میں شو میں جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا جب انہوں نے اپنی زندگی کے اس مشکل وقت کو یاد کیا جب ان کے بھائی شیزان خان کو تونیشا شرما خودکشی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں اداکار علی بابا: داستان کابل میں ایک ساتھ اداکاری کیا کرتے تھے۔ افواہیں تھی کہ شیزان اور تونیشا ایک رشتے میں تھے لیکن تونیشا کی موت سے پہلے دونوں نے اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔Bigg Boss OTT 2

بگ باس او ٹی ٹی 2 کے حالیہ ایپی سوڈ میں فلق جیل میں اپنے بھائی شیزان سے ملاقات کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے رو پڑی۔ فلق نے شو میں اپنی ساتھی کنٹیسٹنٹ پوجا بھٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تونیشا کی موت کے بعد کسی سے بھی تعلق قائم کرنے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' میں اپنی فیملی کے لیے کھڑے ہونے کا کریڈٹ کیسے لے سکتی ہوں؟ اگر میں نہیں کھڑی ہوتی تو کون کھڑا ہوتا؟ میری ماں کے لیے کون کھڑا ہوتا؟ صرف میں ہی انہیں بچا سکتی ہوں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں اپنے خاندان کے نہیں ہوئے تو آپ کسی اور کے ساتھ کبھی وفادار نہیں ہوسکتے۔ اس وقت ہم نے جس جدوجہد کا سامنا کیا اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ جب شیزان کو قید کیا گیا تھا، میرا چھوٹا بھائی شبی مسلسل اس کے بارے میں سوچتا تھا، اور ہم اسے یہ بتانے سے قاصر تھے کہ کب اس کے بھائی کو گھر جانے کی اجازت ملے گی۔ ہم اسے جیل میں شیزان سے ملنے لے گئے لیکن اس کے ساتھ نہیں جاسکی کیونکہ مجھ میں شیزان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ وہ دونوں کھڑکیوں کے سامنے کھڑے تھے اور شبی مسلسل روتے ہوئے پوچھ رہا تھا کہ وہ کب گھر واپس آئے گا'۔

فلق نے پھر انکشاف کیا کہ اس مشکل دور میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کی دیکھ بھال کیسے کی۔ وہ کہتی ہیں کہ ' صرف میں جانتی ہوں کہ میں نے کیسے سنبھالا ہے۔ اس وقت لوگ کہتے تھے کہ یہ کرما ہے اور وہ صحیح تھے۔ اب میں اس واقعے کی وجہ سے کسی سے بھی جڑنے سے ڈرتی ہوں'۔

تونیشا کے حوالے سے اس وقت یہ کہا جارہا تھا کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور شیزان ان کی حالت سے وقت تھے اور انہوں نے تونیشا کو طبی مدد لینے کی صلاح دی تھی۔ اس کے بارے میں فلق نےکہا کہ 'ہم کسی کو ڈاکٹر کا مشورہ بھی نہیں دے سکتے ۔ انسانیت اب مر چکی ہے۔ لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے خاندان کی ساکھ کو بہتر کرنے کے لیے شو میں آئی ہوں اور میں ایسا ضرور کروں گی۔ مجھے کسی کی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو چیز ہوئی نہیں ہے… اسے کرنے کی ضرورت نہیں… جو جیسا ہے وہ وہ ویسا رہے گا، اگر آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہتے رہیں۔ ہم جس وحشت سے گزرے ہیں اس کا تصور کوئی اور نہیں کرسکتا'۔

فلق نے آخر میں کہا کہ 'کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا جب مجھے اس واقعے کو یاد کرکے تکلیف نہ ہوئی ہو'۔ پوجا بھٹ نے یہ باتیں سن کر انہیں تسلی دی اور ان کی ہمت کو سراہا۔

مزید پڑھیں:Sheezan Khan Gets Bail تونیشا شرما معاملے کے ملزم شیزان خان کو دو ماہ بعد ضمانت ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.