ETV Bharat / entertainment

Big B Mourns Death Of His Dog بگ بی نے اپنے پالتو جانور کی موت پر سوگ کا اظہار کیا - بگ بی نے پالتو جانور کی موت پر سوگ کا اظہا رکیا

امیتابھ بچن نے اپنے پالتو کتے کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے 80 سالہ اداکار نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے چھوٹے دوست کو گود میں لیے نظر آرہے ہیں۔Big B Mourns Death of his Dog

بگ بی نے اپنے پالتو جانور کی موت پر سوگ کا اظہار کیا

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 3:54 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بدھ کے روز اپنے پالتو کتے کو کھونے کے بعد ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ بگ بی جو اپنے چار پاؤں والے دوست سے بہت قریب تھے، نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پیارے پالتو جانور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔Big B Mourns Death of his Dog

انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس کا انہوں نے ہندی میں کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہمارے ایک چھوٹے سے دوست، یہ بڑے ہوتے ہیں اور ایک دن چھوڑ کر چلے جاتے ہیں'۔ اس کیپشن میں انہوں نے رونے والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

اس تصویر میں 80 سالہ اداکار کو اپنے لیبراڈور کو تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے پوسٹ پر پیار بھرے پیغامات لکھے اور ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی بھی شیئر کیے۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پالتو جانور پیار کی طرح قیمتی ہوتے ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' اور جو پیار وہ دیتے ہیں وہ محبت سب سے خالص ہوتی ہے'۔ وہیں اداکار نے اس پوسٹ پر اپنے پالتو جانور کا نام نہیں بتایا۔

امیتابھ بچن کو حال ہی میں ہدایت کار سورج برجاتیا کی فیملی تفریحی فلم اونچائی میں دیکھا گیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ ان کے علاوہ فلم میں انوپم کھیر، بومن ایرانی، نینا گپتا، ساریکا اور پرینیتی چوپڑا بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق محدود ریلیز ہونے کے باوجود فلم نے اپنے ابتدائی ہفتے کے آخر میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے بعد وہ دیپیکا پڈوکون اور جنوبی اداکار پربھاس کے ساتھ پین انڈیا فلم پروجیکٹ 'کے' اور اس کے بعد دی انٹرن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Amitabh Bachchan Gets x Security سلمان خان کے بعد امیتابھ بچن کو ایکس زمرے کی سیکیورٹی ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.