ETV Bharat / entertainment

Babil Khan Runway Debut: لیکمی فیشن ویک میں بابل خان نے پہلی بار ریمپ واک کیا - بابل خان کی فلم

مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے اتوار کو لیکمی فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ پر واک کیا۔ بابل کے ریمپ واک کا ویڈیو اب تیزی سے وائرل بھی ہورہا ہے۔Babil Khan Runway Debut

لیکمی فیشن ویک میں بابل خان نے پہلی بار ریمپ واک کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 4:13 PM IST

ممبئی: مرحوم اداکار عرفان خان اور شوتاپا سکدر کے بیٹے بابل نے اتوار کو جاری لیکمی فیشن ویک میں فیشن ڈیزائنر پون سچدیوا کے شو اشٹاپر کے طور پر ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے۔ اس شو میں بابل نے سچدیوا کے کلیکشن 'دی پیپل آف ٹومورو' کو پیش کیا۔ وہیں لیکمی فیشن ویک سے بابل نے پہلی بار ریمپ پر قدم رکھا اور زبردست واک کیا۔ Babil Khan Runway Debut

دہلی میں مقیم اس ڈیزائنر ے بارے میں بات کرتے ہوئے بابل نے کہا کہ ' یہ میرے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ میں ایسے نامور ڈیزائنر کے کلیکشن کا شو اسٹاپر ہوں۔ مجھے ان کا اسٹائل بے حد پسند ہے اور میں بہت پرجوش اور نروس بھی ہوں'۔

ابھرتے ہوئے اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ 'میں پائیدار فیشن کی حمایت میں ہوں اور اس کلیکشن کے ساتھ فیشن ویک کا مقصد اسے بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر بابل نے اوور سائز جیکٹ کے ساتھ اسٹریٹ فٹ پینٹ ملبوس کیا ہوا تھا۔

بابل انویتا دت کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹفلکس فلم 'کالا' کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ کی ویب سیریز 'دی ریلوے مین' میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: عرفان خان کی سالگرہ پر بیٹے کا جذباتی پیغام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.