حیدرآباد (تلنگانہ): آیوشمان کھرانہ اور راکل پریت سنگھ کی فلم ڈاکٹر جی کے میکرز نے 20 ستمبر کو فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ ڈاکٹر جی میں آیوشمان ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ کے کردار میں ہیں، جو ایک مرد گائناکالوجسٹ نہیں بننا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر جی کے ٹریلر میں نظر آرہا ہے کہ آیوشمان کو ماہر امراض نسواں بننے کے طبی سفر میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Doctor G Trailer OUT
کامیڈی ڈرامہ فلم 'ڈاکٹر جی' کی کہانی ڈاکٹرے ادے گپتا کے اردگرد گھومتی ہے جس کا کردار آیوشمان نے ادا کیا ہے۔ ٹریلر میں نظر آرہا ہے کہ آیوشمان میڈیکل کالج میں ہڈیوں کے ڈاکٹر کی پڑھائی کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ مجبوریوں کی وجہ سے انہیں گائناکالوجی کی پڑھائی پڑھنی پڑتی ہے۔
آیوشمان اور راکل کے علاوہ ڈاکٹر جی میں شیفالی شاہ ڈاکٹر نندنی سریواستو کے کردار میں نظر آئیں گی، وہیں شیبا چڈھا آیوشمان کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انوبھوتی کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ونیت جین اور امرتا پانڈے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں شیفالی شاہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔