حیدرآباد: باکس آفس پر مسلسل ناکام ہورہی بالی ووڈ فلموں سے پروڈیوسرز اور اداکاروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال بالی ووڈ کے لیے بہت نقصاندہ رہے ہیں۔ اب جب کورونا معاملے میں کمی ہوئی ہے تو فلمیں باکس آفس پر ناکام ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے کئی اداکاروں نے فلموں کے لیے کم فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اداکار نے اپنی فیس 25 کروڑ روپے سے کم کرکے 15 کروڑ روپے کردی ہے۔Ayushmann Khurrana Fee
میڈیا رپورٹس کے مطابق آیوشمان کھرانہ نے اپنی فلم 'انیک' اور 'چندی گڑھ کرے عاشقی' کی ناکامیابی کے بعد فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آیوشمان نے 25 کروڑ روپے اپنی فیس رکھی ہے، لیکن انہوں نے وبائی مرض کے دوران اپنے فیس کی رقم میں تبدیلی کی ہے تاکہ پروڈیوسر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
آیوشمان کھرانہ نے ایک فلم کے لیے اپنی سائننگ رقم 15 کروڑ کر دی ہے۔ باقی 10 کروڑ روپے فلم کی کامیابی پر منحصر ہے۔ یعنی اگر فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار کرتی ہے تب ہی وہ پوری رقم 25 کروڑ روپے لیں گے ورنہ وہ صرف 15 کروڑ روپے لیں گے اس سے اداکار کو ہی فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی پروڈیوسر پر اداکار کو پوری فیس ایک ساتھ ادا کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ ایسے میں آیوشمان کا یہ فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
میڈیا کے مطابق اکشے کمار، جان ابراہم، شاہد کپور، راجکمار راؤ اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی اپنی فیسوں میں کمی کی ہے۔
آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلموں میں 'ڈاکٹر جی' اور 'ڈریم گرل-2' شامل ہیں۔ حال ہی میں فلم ڈاکٹر جی کا بھرپور کامیڈی ٹریلر جاری کیا گیا ہے جسے دیکھنے کے بعد آیوشمان کھرانہ کے مداحوں میں فلم دیکھنے کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Doctor G Trailer OUT: آیوشمان کھرانہ کی فلم 'ڈاکٹر جی' کا ٹریلر ریلیز