ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 Release Date آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل ٹو' اگست میں ریلیز ہوگی - آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2

ایوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل 2' پہلے 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب فلم 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔ Ayushmann Khurrana and Ananya Panday new Film

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل ٹو' اگست میں ریلیز ہوگی

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 1:45 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل۔ 2' جو 2019 کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’ڈریم گرل‘ کا سیکوئل ہے، آئندہ 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔ ایکتا آر کپور اور شوبھا کپور کی بالاجی موشن پکچرز کی فلم ڈریم گرل ۔2 پہلے 29 جون کو ریلیز ہونے والی تھی۔ ڈریم گرل۔ 2 سال 2019 کی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے جس میں آیوشمان کھرانہ پوجا کے طور پر خواتین کی آواز کے ساتھ لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں۔ ڈریم گرل۔ 2 اب 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔ ایکتا کپور نے کہا کہ فلم کے وی ایف ایکس کو بہتر بنانے کے لیے ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آیوشمان کھرانہ کا کردار ڈریم گرل۔ 2 میں پوجا کے طور پر پرفیکٹ نظر آئے اور یہی وجہ ہے کہ ہم چہرے کے لیے وی ایف ایکس کے کام کو پرفیکٹ کرنے کے لیے اضافی وقت لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Film Bandaa Poster Release منوج باجپئی کی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز

ایکتا کپور نے کہا کہ 'ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب ہمارے ناظرین فلم دیکھیں تب انہیں بہترین تجربہ حاصل ہو۔ ڈریم گرل۔ 2 کے لیے وی ایف ایکس کام فلم کا ایک لازمی حصہ ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی پروڈکٹ فراہم کریں‘‘۔ ایوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے کے علاوہ 'ڈریم گرل۔ 2' میں انو کپور، پریش راول، وجے راز، منوج جوشی، راجپال یادیو، سیما پاہوا، منجوت سنگھ اور ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.