ممبئی: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اتوار کو شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔ آیوشمان بھی شاہ رخ خان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں میں سے ایک ہیں۔ بدھائی ہو کے اداکار کے اس انداز نے شاہ رخ خان کے لاکھوں مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔Ayushmann Khurrana pic from Mannat
دراصل آیوشمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' منت سے گرز رہا تھا تو ایک منت مانگ لی'۔ اس کیپشن کے ساتھ اداکارہ نے اپنے فلم این ایکشن ہیرو کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے ساتھ 'ایس آر کے این' بھی لکھا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے مداحوں کو 'ایس آر کے این' کہا جاتا ہے۔ اس تصویر میں آیوشمان کو شاہ رخ کے بنگلے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے مداح ان کی گاڑی کے ارد گرد جمع نظر آرہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ڈریم گرل اداکار کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے خوب سارے تبصرے کیے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' زندگی بھر کے لیے شاہ رخ خان کا مداح رہا ہوں گا'۔ وہیں ایک مداح نے لکھا کہ ' ایس آر کے کے مداح کی طرف سے بہت سارا پیار'۔ کھرانہ نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ان کا سفر شاہ رخ خان کی شخصیت سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ آیوشمان نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ ' وہ میرے آئکن ہیں'۔ انہوں نے میری زندگی کو متاثر کیا ہے۔ میں نے شاہ رخ خان کی وجہ سے ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ میں ایک اداکار بننا چاہتا تھا۔ میں نے اپنی پڑھائی کو سنجیدگی سے لیا، میں نے ان کی وجہ سے اپنے کالج میں ٹاپ کیا'۔
آیوشمان اس وقت اپنی آنے والی تھرلر فلم این ایکشن ہیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ 2 دسمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ انیرودھ ائیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جے دیپ اہلاوت بھی مرکزی کردار میں ہیں اور یہ آیوشمان کی اپنے کیریئر کی پہلی ایکشن فلم ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کامیڈی فلم ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے، پریش راول، راجپال یادو اور وجے راز کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم آئندہ برس جون کے ماہ میں ریلیز ہونے والی ہے۔