ETV Bharat / entertainment

Avatar 2 Box Office Collection: جیمز کیمرون کی اوتار 2 نے عالمی سطح پر دو بلین ڈالر سے زائد کی کمائی کی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:24 PM IST

اوتار: دی وے آف واٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر دو بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اوتار 2 ان چھ فلموں کی ایک خصوصی کلب میں شامل ہوگئی ہے جو یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم کی شاندار کامیابی یہ بات کا ثبوت ہے کہ فلم بین اب بھی او ٹی ٹی پلیٹفارم کے زمانے میں تھیٹر کو ترجیح دیتے ہیں۔

جیمز کیمرون کی اوتار 2 نے عالمی سطح پر دو بلین ڈالر سے زائد کی کمائی کی

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز جیمز کیمرون کے بلاک بسٹر سیکوئل اوتار: دی وے آف واٹر کو ریلیز ہوئے ابھی چھ ہفتے ہوئے ہیں اور اس نے عالمی سطح پر تقریبا 2 بلین ڈالر سے بھی زائد ٹکٹیں فروخت کرنے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اوتار 2 ان چھ فلموں کی کلب میں شامل ہوگئی ہے جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس خصوصی کلب میں 'اوتار، ایوینجرس: اینڈ گیم، ٹائٹینک، اسٹار وارس: دی فورس اویکنس اور ایوینجرس: اینفینیٹی وار' جیسی فلم شامل ہیں۔ ساتھ ہی اوتار 2 وبائی دور میں اتنی کمائی کرنے والی پہلی فلم ہے۔Avatar 2 Box Office Collection

وہیں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی چھ فلموں کی کلب میں تین فلمیں ایسی ہیں جس کی ہدایتکاری کیمرون نے کی ہے۔ وہ واحد ایسے ہدایتکار ہیں جن کی تین فلموں نے دو بلین ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے اور اس کلب میں جگہ بنائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوتار سیریز میں نیتری کا کردار ادا کرنے والی زو سلڈانا نے اس کلب کی چھ میں سے چار فلموں میں کام کیا ہے جس کی کمائی دو بلین ڈالر سے تجاوز کی ہے۔ وہ ایوینجرس: اینڈ گیم اور ایوینجرس: اینفینیٹی وار دونوں میں بھی نظر آئی ہیں، جس میں انہوں نے گارڈینس آف دی گیلکسی کے گمورا کے کردار کو ادا کیا تھا۔

فلم کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیمرون نے پہلے کہا تھا کہ اوتار 2 کا دنیا بھر میں باکس آفس ایک بات یاد دلاتی ہے کہ فلم بین اب بھی اسٹریمنگ کے زمانے میں تھیٹر کے تجربے کو اہمیت دیتے ہیں۔واضح رہے کہ دی وے آف واٹر نے اپنا وہ ہدف حاصل کرلیا ہے جو کیمرون نے فلم کی ریلیز سے پہلے مقرر کیا تھا۔ آئندہ دنوں میں یہ فلم دنیا کی چوتھی اور پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم 'اسٹار وارز: دی فورس اویکنز ($2.07 بلین) اور ایوینجرس : اینفینیٹی وار ($2.04 بلین) کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

اس فلم کا پہلا حصہ، جو 13 سال پہلے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، 2.9 بلین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ وہیں ایوینجرس : اینڈگیم 2.79 بلین ڈالر کی کمائی کرنے کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے جبکہ ٹائٹینک .09 بلین ڈالر کے ساتھ اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

اب تک دی وے آف واٹر نے گھریلو باکس آفس پر 598 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر 1.4 بلین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ بیرون ملک جیسے چین ($229 ملین)، فرانس ($129 ملین)، جرمنی ($117 ملین)، کوریا ($96 ملین) اور برطانیہ ($81 ملین) میں اتنی کمائی کی ہے۔یہ خاص طور پر متاثر کن ہے کہ Avatar 2 دو بلین ڈالر کا ہندسہ کو چھونے میں کامیاب ہوا کیونکہ یہ ایک ایسا معیار ہے جسے کووڈ 19 کے وقت میں حاصل کرنا ناممکن تھا۔

مزید پڑھیں:SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.