ETV Bharat / entertainment

Arjun Kapoor Cheers for Sister Anshula: انشولا کپور نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، بھائی ارجن نے بہن کیلئے تالیاں بجائی

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:57 AM IST

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا کپور نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ پر جلوے بکھرے۔ انشولا کو ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھ بھائی ارجن کپور بے حد خوش نظر آئے۔ انہوں نے اپنی بہن کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بھی بجائی۔

انشولا کپور نے ریمپ پر جلوے بکھیرے
انشولا کپور نے ریمپ پر جلوے بکھیرے

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا کپور اپنا وزن کم کرنے کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ انشولا نے جمعہ کے روز لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کیا۔ اس کے لیے انہوں نے ایک بے حد خوبصورت اسکرٹ اور کارسیٹ ٹاپ کے ساتھ ایک لمبا شرگ زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس دوران ارجن کپور کو اپنی بہن انشولا کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دونوں بھائی بہن میں ایک زبردست رشتہ ہے۔ Arjun Kapoor Cheers for Sister Anshula

ارجن کو انشولا کے ریمپ واک کے دوران خوش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اداکار اپنی بہن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اس پیارے ویڈیو کو پاپرازی اکاؤنٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' بھائی بہن کا رشتہ'۔ ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' بھائی اور بہن ہونے کا ملطب ایک دوسرے کے لیے موجود ہونا ہے'۔ ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ انٹرنیٹ پر سب سے پیاری چیز ہے'۔

وہیں دوسری جانب چند سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ' ہر کسی کو ریمپ پر چلنے کا موقع نہیں ملتا۔۔ شاندار ماڈل جو فٹ اور خوبصورت ہو اس کو بھی شاید موقع نہ ملے۔ کیونکہ ماڈلنگ میں بہت زیادہ مسابقت، جانبداری اور سیاست ہے۔ اور یہاں کچھ مشہور بچے ان کی فزک اور واک دیکھو۔ ٹیلنٹ 0، جدوجہد 0، خوبصورتی 0۔ کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ وہ اس کی مستحق ہے؟ پہلے فلمیں اب فیشن شوز اور کتنی انڈسٹری میں قدم رکھیں گے یہ بنا ٹیلنٹ والے مشہور بچے'۔

واضح رہے کہ انشولا اکثر اپنے وزن کم کرنے کی موضوع پر کئی بار کھل کر بات کرچکی ہیں اور اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعہ صحت پر بات کرتی رہتی ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنے فیشن کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں ۔ وہیں ارجن کی آئندہ فلموں پر نظر ڈالیں تو اداکار کے پاس کئی دلچسپ فلمی پروجیکٹس ہیں اور وہ جلد ہی بھومی پیڈنیکر کے ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:انشولا کپور اسکرین رائٹر روہن ٹھاکر کو ڈیٹ کر رہی ہیں، دیکھیں اس جوڑے کی پیاری تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.