حیدرآباد (تلنگانہ): موسیقی کے ماہر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ نے کاروباری اور آڈیو انجینئر ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ شادی کی۔ اس جوڑے کی شادی 5 مئی کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ہوئی۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں جوڑے نے صرف قریبی رشتہ داروں اور اپنے پیاروں کو ہی مدعو کیا تھا۔ A R Rahman's Daughter Wedding
موسیقار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ لی گئی ایک فیملی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ' خدا اس جوڑے کو اپنی برکتوں سے نوازے، آپ کی نیک تمناؤں اور محبت کے لیے شکریہ۔ رحمان کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ذریعہ نیک خواہشات دئیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ A R Rahman's Daughter Khatija Wedding Ceremony
خدیجہ جو عوامی تقریب میں کم ہی نظر آتی ہیں اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا میں تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری دی اور لکھا کہ ' میری زندگی میں مجھے جس دن کا سب سے زیادہ انتظار تھا، میں نے ریاض الدین سے شادی کرلی ہے'۔ واضح رہے کہ خدیجہ اور ریاض الدین نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو منگنی کی تھی۔ خدیجہ کے علاوہ رحمان کی ایک اور بیٹی رحیمہ اور بیٹا امین بھی ہے۔
مزید پڑھیں: میری بیٹی اپنی مرضی سے نقاب پہنتی ہے: اے آر رحمان