ETV Bharat / entertainment

Virat Kohli's Birthday: وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپنے شوہر بلے بازی کی مزے دار تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 12:38 PM IST

انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے کیونکہ بھارتی بلے باز آج 34 سال کے ہوگئے ہیں۔Virat Kohli's Birthday

وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپنے شوہر بلے بازی کی مزے دار تصاویر شیئر کی

حیدرآباد: بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی آج 34ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انسٹاگرام پر انوشکا نے وراٹ کے لیے ایک دلکش پوسٹ لکھتے ہوئے اپنے کرکٹر شوہر کی عجیب و غریب و مزے دار تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔Virat Kohli's Birthday

وراٹ کی سالگرہ کے موقع پر انوشکا نے انسٹاگرام پر چار تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کیا اور تصویروں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کے نرالے انداز سے روبرو کرانے کے لیے یہ تصویریں منتخب کی ہیں۔ یہ تصاویر کنگ کوہلی کے بہت سے مزاج کو ظاہر کرتی ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ 'یہ آپ کی سالگرہ ہے میری محبت، تو ظاہر ہے کہ میں نے اس پوسٹ کے لیے آپ کی بہترین زاویے میں لی گئی تصاویر کا انتخاب کیا ہے'

وہیں وراٹ نے اپنی سالگرہ پر ملنے والی اس محبت کا جواب دیا۔ انوشکا کے ذریعہ یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فورا بعد کرکٹر نے کمنٹ سیکسشن میں ایک ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ سرخ دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ وراٹ اور انوشکا نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔

کوہلی نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بدھ کو مشہور بھارتی بلے باز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ وراٹ نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بنایا، جسے بھارت نے جیتا تھا۔

دریں اثنا انوشکا نے حال ہی میں اپنی آئندہ فلم چکڈا ایکسپریس کے لیے کولکاتا کا شیڈول مکمل کیا۔ نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں انوشکا عالمی کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین خاتون پیسر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: Anushka on Kohli's Hotel Room Video: وراٹ کوہلی کے ہوٹل کمرے کا ویڈیو آن لائن لیک، انوشکا شرما کا اظہار تشویش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.