ETV Bharat / entertainment

Anushka and Virat return Mumbai: وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ممبئی واپس پہنچے، مداحوں نے کہا 'پرفیکٹ جوڑی' - انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی

انوشکا شرما بنگلورو کا دورہ کرنے کے صرف ایک دن بعد پیر کو وراٹ کوہلی کے ساتھ ممبئی واپس آگئی ہیں۔ جوڑے کو ممبئی ایئرپورٹ کے باہر موجود پاپرازیوں نے اپنے کیمروں میں قید کیا۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ممبئی واپس پہنچے

author img

By

Published : May 22, 2023, 3:26 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و کرکٹر وراٹ کوہلی پیر کو بنگلورو سے ممبئی پہنچ گئے ہیں ۔ ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے جوڑے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Anushka and Virat return Mumbai

ویڈیو میں انوشکا کو سفید شرٹ اور ڈینم میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے کالا جشمہ لگایا ہے اور ایک کالے رنگ کا پرس بھی لیا ہے۔ دوسری جانب وراٹ کوہلی گرے ٹی شرٹ، نیلے رنگے کے پینٹ اور سفید جوتے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انوشکا نے اپنی کار میں سوار ہونے سے پہلے مداح کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ جیسے ہی ان کے ایک ساتھ ممبئی واپس آنے کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی گئی، مداحوں نے اپنے پیار سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'پرفیکٹ جوڑی'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'آسمان میں بنائی گئی جوڑی'۔

اداکارہ اپنے شوہر وراٹ کوہلی اور ان کی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی حمایت کرنے اتوار کے روز بنگلورو پہنچی تھیں۔ اس آئی پی ایل میچ میں آر سی بی کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس پورے میچ سے انوشکا شرما کی وراٹ کو سپورٹ کرنے کی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئی۔ تاہم یہ ٹیم اگلے میچ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ جب انوشکا کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر بنگلورو جاتے ہوئے دیکھا گیا، تب بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ وہ کانز فلم فیسٹیول کے لیے جا رہی ہیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز بنگلورو کا لوکیشن ٹیگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ انوشکا اس سال کانز میں ڈیبیو کریں گی۔ ان کے ہمراہ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی ہوں گی۔

مزید پڑھیں: Virat Kohli Century کوہلی نے سنچری بنانے کے بعد اہلیہ انوشکا شرما کو کیا ویڈیو کال، تصاویر وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.