ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap on PM Modi: وزیراعظم مودی کی نصیحت پر انوراگ کشیپ نے کہا ' اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا' - مودی کا غیر ضروری تبصرہ سے گریز کا مشورہ

انوراگ کشیپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو فلم ساز اور فلمی شخصیات پر غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کرنے والی ہدایت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔Anurag Kashyap on PM Modi

وزیراعظم مودی کی نصیحت پر انوراگ کشیپ نے کہا ' اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا'

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 5:18 PM IST

فلمساز انوراگ کشیپ ان دنوں اپنی فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت کی تشہیر میں مصروف ہیں۔جمعرات کو فلمساز نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بی جے پی کارکنوں کو فلموں اور فلمی شخصیات پر 'غیر ضروری تبصرے' سے گریز کرنے کی نصیحت پر کہا کہ 'وزیراعظم یہ نصیحت چار سال پہلے دیتے تو بہتر ہوتا تھا'۔ جمعرات کو ممبئی میں اپنی اگلی فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جب ہدایتکار سے پوچھا گیا کہ 'کیا بی جے پی کارکنوں کے لیے وزیراعظم مودی کی جانب سے دی گئی ہدایت بالی وود مخالف جذبات کو کم کرنے اور بائیکاٹ بالی ووڈ جیسے ٹرینڈ کو روکنے میں مدد کرے گی '۔Anurag Kashyap on PM Modi

میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیپ نے ملک میں پھیلی نفرت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ' اگر وہ(وزیراعظم مودی) چار سال پہلے یہ کہتے تو فرق پڑتا، مجھے نہیں لگتا کہ اب اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ یہ صرف اپنے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے بارے میں تھا۔ میرا خیال ہے کہ اب یہ معاملات ہاتھ سے نکل چکے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ کوئی کسی کی سنے گا۔ جب آپ خاموشی سے تعصب کو تقویت دیتے ہیں، جب آپ خاموشی سے نفرت کو تقویت دیتے ہیں، تو وہ خود ہی اتنی طاقتور ہو جاتی ہے کہ یہ (ان کی) طاقت بن جاتی ہے، تب وہ ماب قابو سے باہر ہو جاتا ہے'۔

فلمساز نے سوشل میڈیا پر بھی بالی ووڈ کے خلاف چلائے جارہے بائیکاٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کشیپ نے کہا تھا کہ 'ہم بہت ہی عجیب دور میں جی رہے ہیں۔ دو سال بعد سشانت سنگھ راجپوت اب بھی روزانہ ٹرینڈ کرتے ہیں۔ یہ عجیب دور ہیں، جہاں ہر چیز کا بائیکاٹ کرنا ہے۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں ہورہ اہے، یہ ہر طرف ہو رہا ہے۔ ہر ایک کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے: سیاسی جماعتیں، ہندوستانی کرکٹ ٹیم، سب کا۔ اس ملک میں اب بائیکاٹ کا کلچر ہے۔ اگر آپ کا بائیکاٹ نہیں کیا جا رہا ہے، تو آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا'۔

وہیں کئی فلمی شخصیات نے بدھ کے روز وزیر اعظم کے اس بیان کا خیرمقدم کیا تھا، جہاں انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو نیوز میں رہنے کے لیے فلموں اور فلمی شخصیات کے خلاف غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ نئی دہلی میں بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ کے دوران وزیراعظإ مودی نے کہا تھا کہ ’’کسی کو بھی غیر ضروری تبصرے نہیں کرنے چاہیے جو ہماری محنت کو نظر انداز کردیتی ہے'۔

واضح رہے کہ آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت کو انوراگ کشیپ نے لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس میں الایا ایف اور کرن مہتا نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم 3 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کا ٹریلر آج ہی جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Canadian filmmaker on The Kashmir Files: انوراگ کشیپ اور وویک اگنی ہوتری کی لڑائی میں کینیڈیائی ہدایتکار نے دی کشمیر فائلز کو 'کچرا' بتایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.