ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap and Chiyaan Vikram فلم کینیڈی پر وکرم کی وضاحت کے بعد انوراگ کشیپ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا - کینیڈی پر وکرم

انوراگ کشیپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ہدایت کار نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم کینیڈی کا نام ساؤتھ اسٹار چیئن وکرم کے نام پر رکھنے کے بارے میں بات کی، لیکن اداکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دیے جانے کی وجہ سے انوراگ انہیں فلم میں کاسٹ نہیں کرسکے۔ تاہم اب مداحوں کو یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وکرم نے ہدایتکار کا جواب دیا تھا اور انوراگ کے یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔

: فلم کینیڈی پر وکرم کی وضاحت کے بعد انوراگ کشیپ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

author img

By

Published : May 23, 2023, 3:36 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ اب کانز فلم فیسٹیول 2023 کے لیے فرانس میں ہیں، جہاں ان کی نئی فلم کینیڈی کا ورلڈ پریمیئر ہونے والا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ فلم اپراچیت کے اداکار وکرم کے نام پر انہوں نے اپنی فلم کا نام کینیڈی رکھا ہے اور انہوں نے سب سے پہلے انہیں مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وکرم کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور انہوں نے ان کی جگہ راہل بھٹ کو کاسٹ کرلیا۔Anurag Kashyap and Chiyaan Vikram

  • Well with due respect to @anuragkashyap72 sir,but at least in the interview u would have added the line that " @chiyaan sir's number was changed & later HE contacted u"..If you added this line,then this confusion wouldn't have been created..anyways now the sky is clear of clouds.

    — SujoitaMoon117_শুভ বিজয়ী (@MukherjiSujoita) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جیسے ہی انٹرویو کے کلپس آن لائن پوسٹ کیے گئے، وکرم نے الجھن کو دور کرنے کے لیے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کیا' انوراگ کشیپ کو سلام، سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور خیر خواہوں کی خاطر ہمارے درمیاں ایک سال پہلے ہوئی بات چیت کو یاد کر رہا ہوں۔ میں نے فوراً آپ کو فون کیا اور وضاحت کی کہ مجھے آپ کی طرف سے کوئی میل یا پیغام موصول نہیں ہوا کیونکہ جس میل آئی ڈی پر آپ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا وہ اب فعال نہیں ہے اور میرا نمبر اس سے تقریباً دو سال پہلے بدل چکا تھا'۔

  • Absolutely right Boss sir. For the information of people, when he found from another actor that I was trying to reach to him he called me directly and we realised that he had a different WhatsApp number. He gave me his correct information to reach out and even showed interest in… https://t.co/1xmImitvHY

    — Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'میں نے ایک اور اداکار سے سنا تھا کہ آپ نے اس فلم کے لیے مجھ تک پہنچنے کی کوشش کی تھی اور آپ کو لگا کہ میں نے آپ کو کوئی جواب نہیں دیا، اس لیے میں نے فوراً آپ کو فون کیا۔ جیسا کہ اس فون کال کے دوران میں نے کہا تھا کہ میں آپ کی فلم کینیڈی کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اس لیے بھی کیونکہ یہ فلم میرے نام پر ہے۔ میں آپ کے بہتر مستبقل کی دعا کرتا ہوں، بہت سارا پیار'۔

وکرم کے مداحوں کو پوری کہانی معلوم ہونے کے بعد انوراگ کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انوراگ پر توجہ حاصل کرنے اور جواب نہ دینے کا الزام وکرم پر ڈالنے کے لیے تنقید کی ۔ جس کے بعد انوراگ نے ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور وکرم مستقبل میں کبھی ضرور کسی پروجیکٹ پر کام کریں گے اور ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مداحوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انوراگ نے اپنی ٹویٹ میں وکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'بالکل صحیح فرمایا باس سر۔ آپ لوگوں کی معلومات کے لیے بتادوں کہ جب انہیں ایک اور اداکار سے معلوم ہوا کہ میں ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہوں تو انہوں نے مجھے سیدھے کال کی اور پھر ہمیں معلوم ہوا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر دوسرا ہے۔ انہوں نے مجھ تک پہنچنے کے لیے اپنی صحیح معلومات دی اور اسکرپٹ پڑھنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی لیکن تب تک ہم سب کچھ طئے کرچکے تھے اور شوٹنگ بھی دو ماہ میں شروع ہونے والی تھی۔ انہوں نے خوشی سے ہمیں فلم کے لیے کینیڈی کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی۔ میں نے انٹرویو میں جو کہا وہ اس فلم کے پیچھے کی کہانی تھی کہ فلم کا نام کینیڈی کیسے رکھا گیا۔ اس پر اتنا زیادہ وبال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ نہ تو وکرم صاحب اور نہ ہی میں کسی پروجیکٹ پر کام کیے بغیر ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں'۔

دی گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز سیکشن پر چین وکرم کے ٹویٹ کی اسکرین بھی پوسٹ کی۔ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا 'بالکل سچ کہا جناب '۔ میں آپ کی نیک خواہشات کی تعریف کرتا ہوں۔ میرے پاس اگلی بار کے لیے صحیح نمبر ہے'۔

مزید پڑھیں:New Posters of film Kennedy: انوراگ کشیپ نے اپنی فلم کینیڈی سے راہل بھٹ اور سنی لیونی کے پوسٹر شیئر کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.