ETV Bharat / entertainment

Anupam Kher on Laal Singh Chadda لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر انوپم کھیر کا عامر خان کو طنز - عامر خان کا عدم رواداری پر بیان

ہندی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں عامر کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کے بائیکاٹ پر بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے عدم رواداری پر عامر خان کے ذریعہ دیے گئے بیان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ ماضی میں کچھ کہیں تو اس کا اثر مستقبل میں نظر آئے گا'۔Anupam Kher on Laal Singh Chadda

لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر انوپم کھیر کا عامر خان کو طنز

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 3:36 PM IST

حیدرآباد: عامر خان اور کرینہ کپور خان Amir Khan and Kareena Kapoor کی حالیہ ریلیز فلم 'لال سنگھ چڈھا' باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی عامر اور کرینہ کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ اب ٹویٹر پر ایک اور فلم کو بائیکاٹ کرنے کا ہیش ٹیگ 'کینسل دو بارہ' تیزی سے ٹرینڈ کر رہا ہے، دراصل کہ ہدایت کار انوراگ کشیپ Anurag Kashyap اور تاپسی پنو Tapsi Pannu کی فلم دو بارہ ہے۔ اس درمیان ہندی فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں عامر کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کے بائیکاٹ پر بڑی بات کہی ہے اور انہوں نے ایک بار پھر عدم برداشت پر دیے گئے عامر کے بیان کو یاد دلایا۔ Anupam Kher on Laal Singh Chadda

خیال رہے کہ عامر خان اور انوپم کھیر نے ایک ساتھ کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں 'دل ہے کہ مانتا نہیں' اور 'دل' جیسی فلمیں شامل ہیں۔ لیکن اب انوپم نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی ناکامیابی پر طنز کیا ہے۔ انوپم نے 2015 میں عامر خان کے عدم رواداری سے متعلق متنازعہ بیان کا حوالہ دیا ہے۔

بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوپم نے کہا کہ "اگر کوئی یہ محسوس کرتا ہے کہ اسے کوئی ٹرینڈ شروع کرنا چاہیے، تو وہ ایسا کرنے کے لیے آزاد ہے، ٹویٹر پر ہر روز نئے ٹرینڈ سامنے آتے ہیں"۔ عامر کے عدم برداشت کے بیان پر طنز کرتے ہوئے انوپم نے مزید کہا کہ 'اگر آپ نے ماضی میں کچھ کہا ہے، تو یہ آپ کو مستقبل میں ضرور پریشان کرے گا'۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار عامر خان نے 2015 میں نئی ​​دہلی میں رام ناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈز میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ ملک میں ہونے والے واقعات کو لے کر پریشان ہیں اور ان میں عدم تحفظ اور خوف کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔ عامر نےیہ بھی کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز بھی دی ہے جو ان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا تھا، کہ 'جب میں گھر پر کرن سے بات کرتا ہوں تو وہ کہتی ہیں، 'کیا ہمیں ہندوستان سے باہر جانا چاہیے؟' کرن کے لیے یہ ایک بڑا بیان ہے، وہ اپنے بچے کے لیے ڈرتی ہے، وہ ڈرتی ہے کہ ہمارے اطراف میں کیا ہورہا ہے۔ وہ روز اخبار کھولنے سے ڈرتی ہے۔ عامر خان کے اس بیان نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:Laal Singh Chaddha On Oscar’s Official Page: لال سنگھ چڈھا آسکر کے آفیشل انسٹاگرام پیج تک پہنچنے میں کامیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.