ETV Bharat / entertainment

Another Death Threat to Salman Khan: سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی ملی

ممبئی پولیس کو پیر کے روز ایک کال موصول ہوئی جس میں سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ فون کرنے والے شخص نے اپنی شناخت راجستھان کے جودھ پور سے تعلق رکھنے والے روکی بھائی کے طور پر کرائی اور کہا کہ وہ 30 اپریل کو اداکار کا قتل کردے گا۔

سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی ملی

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 11:46 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے چند دن بعد ممبئی پولیس کو اب پیر کے روز راجستھان سے ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے اس ماہ کے آخر تک سپر اسٹار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی پولیس کو راجستھان کے جودھ پور سے ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے اپنی شناخت روکی بھائی کے طور پر کی۔ اس نے فون کرتے ہوئے 30 اپریل کو اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

ممبئی پولیس نے کہا کہ 'کل پولس کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کال میں راجستھان کے جودھ پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی شناخت روکی بھائی کے نام سے کروائی اور اس نے 30 اپریل کو اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے'۔ خیال رہے کہ مارچ میں خان کو ایک ای میل میں جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد ممبئی میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

اداکار کے قریبی ساتھی کو بھیجی گئی ای میل میں مافیا ڈان لارنس بشنوئی کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیا گیا۔ اس ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے'۔ اس ای میل کے بعد باندرہ پولیس حرکت میں آگئی اور راجستھان پولیس کے ساتھ مل کر اس معاملے کے ملزم دھاکڑ رام کو گرفتار کرلیا۔ اسے 3 اپریل تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولس نے باندرہ ویسٹ میں سلمان کی رہائش گاہ کے باہر بھی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔ وہیں سلمان خان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ سپراسٹار پیر کے روز ممبئی میں اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر کی شاندار لانچنگ میں مصروف نظر آئے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Death Threat: سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ، مداحوں کو ان کے گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.