حیدرآباد:این ایکشن ہیرو کے میکرز نے جمعرات کو فلم کے ٹریلر سے پردہ ہٹا دیا ہے، جس میں مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ اور جیدیپ اہلاوت نظر آرہے ہیں۔ ٹی سیریز اور آنند ایل رائے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آیوشمان کے کیریئر کی پہلی ایکشن فلم ہوگی، جس میں ان کا کردار بھرپور ایکشن کرتے نظر آئے گا۔ فلم کی کہانی ایک ہیرو کے کیمرے کے پیچھے کی دنیا کے بارے میں ہے۔An Action Hero trailer
اب تک فلم کی کہانی کو مثبت ردعمل ملا ہے اور اس فلم کے ذریعہ آیوشمان پہلی بار ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ میں دس برس گزارنے کے بعد آیوشمان نے پہلی بار ایکشن کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل اداکار کو زیادہ تر ایسی فلموں میں دیکھا گیا ہے جس کی کہانی سماجی موضوع پر مبنی رہتی ہے۔ لیکن این ایکشن ہیرو کے ساتھ وہ ایسا نہیں کرتے نظر آئیں گے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
فلم میں کھرانا نے مانو کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک ایکشن ہیرو ہے۔ وہیں جیدیپ اہلاوت بھورا سولنکی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں، جو اپنے بھائی کی پراسرار موت کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔شوبھ منگل ساودھن، بدھائی ہو اور ڈریم گرل جیسی فلموں کے لیے مشہور اداکار نے کہا کہ این ایکشن ہیرو ممکنہ طور پر ان کی پہلی فلم ہے جس میں سماجی پیغام نہیں ہے۔
فلم کی شوٹنگ جنوری 2022 میں شروع ہوئی تھی اور اس کا پہلا شیڈول لندن میں شوٹ کیا گیا تھا۔ انیرودھ ائیر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 دسمبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔