امیتابھ بچن کے مداح جانتے ہیں کہ اداکار سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو اپنی آئندہ پروجیکٹ کے حوالے سے اپڈیٹ کرنے کے لیے اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ بگ بی ان دنوں کیا کر رہے ہیں یہ بھی ان کی حالیہ پوسٹ سے سامنے آیا ہے۔ دراصل بگ بی نے اپنی آئندہ فلم 'گڈبائی' کے سیٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ Amitabh Bachchan Shares Pic From Good Bye Set
امیتابھ بچن نے بدھ کی رات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم 'گڈبائی' کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں ان کی ساتھی اداکارہ اور ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ رشمیکا مندانا بھی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے 'پشپا'۔ واضح رہے کہ رشمیکا کو اللو ارجن کی سپر ہٹ فلم 'پشپا: دی رائز پارٹ-1' میں 'سریولی' کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے بگ بی کی اس تصویر پر لکھا کہ 'سر، پشپا نہیں سریولی ہے'۔ شائقین اس تصویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ Big B Shares Rashmika Mandanna Pic
مزید پڑھیں: Madhuri Dances on Kacha Badam: مادھوری دکشت رتیش کے ساتھ وائرل گانا' کچا بادام' پر تھرکتے نظر آئیں
خود رشمیکا مندانا نے بھی اس تصویر پر مزے دار تبصرہ کیا ہے۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے رشمیکا نے لکھا، 'سر، ہم نہیں جھکیں گے'۔ واضح رہےکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب رشمیکا اور بگ بی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ رشمیکا کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوسکتی ہے۔ حالانکہ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بالی ووڈ فلم 'مشن مجنو' بھی کر رہی ہیں۔ ان میں سے جو فلم سب سے پہلے ریلیز ہوگی وہ رشمیکا کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی۔
ایکتا کپور فلم 'گڈبائی' کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری وکاس بہل کر رہے ہیں۔ 'گڈبائی' میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندانا کے ساتھ ساحل مہتا، شیوین نارنگ اور پویل گلاٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال اپریل 2021 میں شروع ہوئی تھی۔