ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan in KBC امیتابھ بچن نے منصور علی خان کی تعریف کی، بتایا کیسے کرکٹر نے کبھی ہمت نہیں ہاری

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 5:27 PM IST

امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی کے آئندہ قسط میں شرمیلا ٹیگور کے شوہر اور مرحوم کرکٹر منصور علی خان کی تعریف کی۔ویڈیو دیکھیںAmitabh Bachchan in KBC

امیتابھ بچن نے منصور علی خان کی تعریف کی

اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) 14 کی تازہ ترین قسط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی کی تعریف کی ہے۔ سونی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک نئے پرومو کلپ میں امیتابھ بچن نے منصور کے اس سڑک حادثے کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر کھو دی تھی۔ امیتابھ نے منصور علی خان پٹودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' انہوں نے اس حالت کا مقابلہ کیا اور حادثے کے محض چھ ماہ بعد وہ کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان بنے'۔Amitabh Bachchan in KBC

کلپ میں امیتابھ بچن یہ کہتے نظر آئے کہ ' میں آپ کو ایک ایسے بھارتی کرکٹر کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جن کی ایک حادثے میں ایک آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔ انہیں گاڑی چلانے اور یہاں تک کہ انہیں گلاس میں پانی ڈالنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے سوچا کہ اب ان کے کرکٹ کا کیرئیر ختم ہوجائے گا۔ لیکن انہوں نے اپنے حالات، اپنے کھیل اور سب سے زیادہ اپنے خیالات کو چیلنج کیا اور خود کو اتنا قابل بنایا کہ وہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں'۔

امیتابھ مزید کہتے ہیں کہ ' اس نتیجیہ سے یہ ہوا کہ حادثے کے صرف چھ ماہ بعد وہ کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے پہلی بار بین الاقوامی میدان پر ٹیسٹ میچ جیتا۔ وہ وہ کرکٹر کا نام تھا منصور علی خان پٹودی۔ منصور علی خان پٹودی نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ اگر آپ پر عزم ہیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو اپنا ہدف حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی'۔

جولائی 1961 میں منصور ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ شیشے کے ایک ٹکڑے نے ان کی دائیں آنکھ کو نقصان پہنچایا۔ منصور نے دسمبر 1961 میں دہلی میں انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ڈیسٹ میچ کھیلا ۔ انہوں نے مدراس میں تیسرے ٹیسٹ میں 103 رنز بنائے، جس سے ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلی سیریز جیتنے میں مدد ملی۔ مارچ 1962 میں منصور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔ وہ ہندوستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور وہ دنیا بھر میں تیسرے سب سے کم عمر انٹرنیشنل ٹیسٹ کپتان ہیں۔

وہ 27 دسمبر 1968 کو اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس جوڑی کو تین بچے سیف علی خان، صبا علی خان اور سوہا علی خان ہیں ۔ جہاں سیف نے اداکار کرینہ کپور سے شادی کی ہے، وہیں سوہا نے اداکار کنال کیمو کے ساتھ شادی کی۔

مزید پڑھیں: Big B Mourns Death Of His Dog بگ بی نے اپنے پالتو جانور کی موت پر سوگ کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.