ETV Bharat / entertainment

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی کو آبدیدہ ہوکر الوداع کہا - بھارتی ٹی سی شو

KBC 15 Season Finale حال ہی میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کا 15 واں سیزن ختم ہوا۔ جس کا پرومو ریلیز ہوا، پرومو میں امیتابھ بچن کو کافی جزباتی دیکھا گیا، جہاں انہوں نے جذباتی ہو کر شو کے اس سیزن کو الوداع کہا۔

KBC 15 Season Finale
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی کو آبدیدہ ہو کر الوداع کہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 4:25 PM IST

Updated : Dec 31, 2023, 6:15 PM IST

ممبئی: امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی 15" کی آخری سیزن کی شوٹنگ کے دوران جذباتی ہو گئے۔ سیزن کے آخری ایپی سوڈ کو ختم کرنے سے پہلے جب انہوں نے اپنے سِگنیچر 'شبھراتری' (گڈ نائٹ) کہا تو لیجنڈری سپر اسٹار کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بگ بی نے سیزن کے آخری ایپی سوڈ کے بارے میں بات کی یا شو سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں۔ حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ سے ایک نیا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بگ بی نے 15ویں سیزن کی آخری ایپی سوڈ کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین و حضرات، اب ہم جا رہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا۔ اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ ہم کل سے یہاں نہیں آسکیں گے، نہ کہنے کے لیے ہمت درکار ہوتی ہے اور نہ کہنے کا من ہوتا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ ہم کل سے یہاں واپس نہیں آئیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں امیتابھ بچن، اس دور کے لیے، اس منچ سے آخری بار 'شبھراتری۔' سیزن کے آخری ایپی سوڈ میں شرمیلا ٹیگور، ودیا بالن اور سارہ علی خان جیسی کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ امیتابھ بچن نے اس شو کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے یا یہ ویڈیو 15ویں سیزن کے فائنل ایپیسوڈ کی تھی۔ غور طلب ہو کہ پرومو دیکھنے کے بعد شائقین کنفیوز ہو گئے، جبکہ مداح بھی کافی اداس نظر آئے۔ 'کون بنے گا کروڑ پتی' (کے بی سی) ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن گیم شو ہے، جو برطانوی پروگرام 'کون بنے گا کروڑ پتی؟' پر مبنی ہے۔ یہ شو پہلی بار 2000 میں ہندوستان میں نشر کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ہندوستانی ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ مقبول اور پائیدار شوز میں سے ایک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ کے بی سی کا پریمیئر 3 جولائی 2000 کو ہوا۔ امیتابھ بچن کو میزبان کے طور پر چنا گیا، جنہوں نے شو کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 'کے بی سی' نے اپنے دلکش فارمیٹ، امیتابھ بچن کی کرشماتی میزبانی اور عام لوگوں کو زندگی بدل دینے والی رقم جیتنے کا موقع فراہم کرنے کی وجہ سے گزشتہ برسوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ شو کی ٹیگ لائن ہے 'لاک کیا جائے'۔ یہ ملک بھر میں ایک محاورہ بن گیا۔

Last Updated : Dec 31, 2023, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.