حیدرآباد: مشہور فلمساز کرن جوہر آج (25 مئی) اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بالی ووڈ کی جانب سے کرن جوہر کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات کرن جوہر نے اپنے خاص دوستوں کو سالگرہ کی پارٹی بھی دی۔ اب بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے دوست اور استاد کرن جوہر کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ عالیہ نے کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ Alia Bhatt Wishes Birthday to Karan Johar
عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرن جوہر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی مہندی کی تقریب کی ہیں۔ وہیں عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے ساتھ کچھ گزارے گئے کچھ یادگار لمحوں کی تصاویر بھی شیئر کی اور اپنے استاد کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد بھی بھیجی۔ Karan Johar 50th Birthday
عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، " سب سے رحم دل انسان جسے میں جانتی ہوں، وہ آدمی جو میرا والد ہے۔۔۔ میرا بیسٹ فرینڈ ہے۔۔۔اور میرا مینٹر ہے۔
عالیہ نے مزید لکھا کہ "50 ویں سالگرہ مبارک ہو، میں آپ کی زندگی میں خوشی اور من کی دعا کرتی ہوں کیوں آپ ان تمام چیزوں کے حقدار ہیں اور آپ لوگوں کی زندگیوں میں روشنی اور نیکی لے کر آتے ہیں۔۔۔میں اس انسٹاگرام پوسٹ سے بھی زیادہ آپ کو پیار کرتی ہوں'۔
مزید پڑھیں:Karan Johar 50th Birthday: کرن جوہر کی 50ویں سالگرہ تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے شرکت کی
عالیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تین تصویروں میں پہلی تصویر میں کرن جوہر عالیہ کے گالوں کو چومتے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر رنبیر-عالیہ کی شادی کے ریسپیشن کی ہے، جس میں عالیہ اور کرن گلیم لُکس میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں تیسری تصویر کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے شوٹنگ سیٹ کی ہے، جس میں کرن اور عالیہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں عالیہ کے مقابل رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔ فلم کے کئی شیڈولز کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔