ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani Song Out: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا گانا 'تم کیا ملے' ریلیز - رنویر اور عالیہ پر فلمایا گیا گانا تم کیا ملے

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا گانا 'تم کیا ملے' بدھ کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا نغمہ ہے جسے ریلیز کیا گیا ہے اور یہ فلم کا رومانوی نغمہ ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا گانا 'تم کیا ملے' ریلیز

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:18 PM IST

حیدرآباد: راکی اور رانی کی پریم کہانی کے میکرز نے بدھ کے روز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا گانا تم کیا ملے ایک طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا ہے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے بول اور پریتم کی موسیقی سے سجے اس گانے کو گلوکار اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔ تم کیا ملے کی خوبصورت دھن اور گانے کی ویڈو راکی اور ران کی محبت کی کہانی کو بیان کرتی ہے۔ Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani Song Out

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

انسٹاگرام پر دھرما پروڈکشن نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' محبت کے ساتھ اور محبت کے لیے! اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال کی دلفریب آوازوں میں تم کیا ملے گانا اب ریلیز ہوگیا ہے!راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جون کی فلم انڈسٹری میں ان کی 25 ویں سالگرہ کے موقع 28 جولائی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

فلم کے پہلے گانے کی ریلیز سے چند گھنٹے قبل فلمساز کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آنے والی فلم کے گانے تم کیا ملے کا موشن پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے ایک لمبا نوٹ بھی لکھا اور کہا کہ یہ گانا ان کے انکل اور معروف ہدایت کار یش چوپڑا کو خراج عقیدت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'چند گھنٹوں میں تم کیا ملے آپ کا ہوجائے گا۔۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ شروع میں ہی میری خواہش تھی کہ میں ایک رومانوی گانا فلمانا چاہتا تھا جو میرے گرو یش چوپڑا کو بلا شبہ خراج عقیدت پیش کرے گا۔ کسی کے بھی ذہن میں یہ بات آئے گی کہ ' تم ان کی طرح گانا نہیں بناسکتے یا اس کے بارے میں سوچنے کی بھی ہمت کیسے ہوئی' لیکن جو لڑکا ان کا مداح ہے اور جسے برف شیفون، کشمیر کی خوبصورت وادیوں اور رومانس پسند ہے وہ یہ کرنا پسند کرے گا۔۔ پریتم دادا اور میں زمانوں سے اس ایک گانے کے لیے ترس رہے تھے'۔

اس سے پہلے کرن نے عالیہ اور رنویر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے پہلے آفیشل ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ ٹیزر ایک منٹ کا ہے اور اس میں فلم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ اس فلم میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کیا یہ نئی تصاویر راکی اور رانی کی پریم کہانی کے پلاٹ کی جانب ایک اشارہ ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.