ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Poses with Ranbir Kapoor: حمل کے اعلان کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے - برہمسترا نغمہ دیوا دیوا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو ہفتے کے روز ممبئی میں دیکھا گیا۔ جون میں عالیہ بھٹ کے حمل کے اعلان کے بعد پہلی بار اس جوڑے کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔Alia Bhatt poses with Ranbir Kapoor

حمل کے اعلان کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 5:05 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ و پروڈیوسر عالیہ بھٹ کو ہفتے کے روز اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس موقع پر فلم 'ڈارلِنگز' کی اداکارہ عالیہ کے چہرے پر ماں بننے کی رونق صاف جھلک رہی تھی۔ جون میں اپنے حمل کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ۔Alia Bhatt poses with Ranbir Kapoor

عالیہ اور رنبیر کو ممبئی میں ایک ساتھ اس وقت دیکھا گیا جب وہ 'برہمسترا' کے گانے 'دیوا' کے پریویو کے لیے آیان مکھرجی سے ملاقات کرنے باہر نکلے تھے۔ یہ جوڑا، جو اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے، جلد ہی 'برہمسترا' میں ایک دوسرے کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے گا۔ فلم میکرز فلم کا دوسرا نغمہ' دیوا دیوا' 8 اگست کو ریلیز کرنے والے ہیں۔ اسی گانے کے ریلیز کے سلسلے میں عالیہ اور رنبیر نے آیان سے ملاقات کی۔

عالیہ کو براؤن منی ڈریس میں دیکھا گیا، انہوں نے لباس کے مطابق اونچی ہیلز بھی پہن رکھی تھی۔ اس کے علاوہ رنبیر نے اس موقع کےلیے بلیک آؤٹ فٹ کا انتخاب کیا۔ جوڑے کو اس دوران پیپرازی کے لیے تصویریں کھینچاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ حمل کے اعلان کے بعد عالیہ اور رنبیر کی پہلی بار ایک ساتھ والی یہ ویڈیو یقینی طور پر مداحوں کو بے حد پسند آنے والی ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیارے نظر آرہے ہیں۔

عالیہ اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم 'ڈارلنگز' کی کامیابی سے خوش ہیں۔ یہ فلم جو 5 اگست کو نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی ہے، اسے فلمی ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ بھٹ کےلیے یہ سال کافی شاندار ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس سال انہوں نے دو کامیاب فلموں میں کام کیا اور وہ جلد ہی گال گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

وہیں رنبیر نے فلم شمشیرا سے بڑے پردے پر واپسی کی ہے لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی حالانکہ فلم میں ان کی اداکاری کو ناقدین اور ناظرین نے سراہا ہے۔اداکار اب سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس لو رنجن کی فلم بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt on Fake News: عالیہ بھٹ کو فرضی خبریں پریشان کرتی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.