ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor PDA Moment: شادی کی پہلی سالگرہ پر عالیہ رنبیر کو بوسہ دیتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل - عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا رومانوی انداز

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو جمعہ کے روز ممبئی میں اپنے زیر تعمیر گھر میں دیکھا گیا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور پاپرازیوں کے سامنے رومانوی تصاویر بھی کھینچائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر عالیہ رنبیر کو بوسہ دیتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 12:09 PM IST

Updated : Apr 15, 2023, 1:12 PM IST

ممبئی: اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جمعہ کو ممبئی میں اپنے زیر تعمیر گھر کو دیکھنے کے لیے پہنچے۔ جب پاپرازی نے تصویروں کی درخواست کی تو جوڑے نے ان کے سامنے خوب ساری تصویریں کھینچوائیں جس میں عالیہ رنبیر کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عالیہ کو شرماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ رنبیر فوٹوگرافرز سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جنہوں نے دونوں کو شادی کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ عالیہ نے رنبیر کو گلے بھی لگایا اور گال پر بوسہ بھی دیا۔ رنبیر کو گرے رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں دیکھا گیا اور دوسری طرف ان کی اہلیہ کو سفید ٹی شرٹ اور بلیک جینز پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ عالیہ نے کانوں میں گولڈن بالیاں بھی پہنی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اس جوڑی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور عالیہ نے انسٹاگرام پر رنبیر کے ساتھ گزارے گئے اپنے خاص لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے اس موقع پر تین ایسی تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ ان میں جوڑے کی ہلدی تقریب کی تصاویر سے لے کر کینیا میں گزاری گئیں چھٹیاں اور اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی تقریب میں لی گئی تصاویر تک شامل ہیں، عالیہ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہیپی ڈے'۔

عالیہ اور رنبیر کو اپنی ہٹ فلم برہمسترا کی شوٹنگ کے دوران پیار ہو گیا تھا۔ دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے گزشتہ سال اپریل میں شادی کی۔ انہوں نے ممبئی میں رنبیر کی رہائش گاہ پر اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ ان کی بیٹی راحہ کی پیدائش کے ساتھ سال 2022 ان دونوں کے لیے اور بھی خاص ہوگیا۔

مزید پڑھیں:Alia Ranbir Wedding Anniversary عالیہ بھٹ نے شادی کی پہلی سالگرہ پر رنبیر کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی

Last Updated : Apr 15, 2023, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.