ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar's Bodyguard Pushes Fan: اکشے کمار کے باڈی گارڈ کی مداح سے بدسلوکی، اداکار نے مداح کو گلے لگایا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 3:50 PM IST

اکشے کمار کی فلم 'سیلفی' کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اداکار کے باڈی گارڈ نے ایک پرستار کو دھکا دے کر گرا دیا جو بیریکیڈ سے چھلانگ لگا کر ادکار کو چھونے کی کوشش کر رہا تھا۔ حالانکہ اکشے کمار نے یہ دیکھتے ہی اپنے مداح کو اٹھایا اور اسے گلے لگا لیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کی تعریف ہورہی ہے۔

اکشے کمار کے باڈی گارڈ کی مداح سے بدسلوکی

دہلی: اکشے کمار کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے مداح اداکار کی حسن سلوک کی تعریف کر رہے ہیں۔ دہلی میں اپنی آنے والی فلم 'سیلفی' کی تشہیر کے دوران کمار کے باڈی گارڈ نے ایک پرستار کو زمین پر گرا دیا کیونکہ مداح نے بیریکیڈ سے چھلانگ لگا کر اداکار کے پاؤں چھونے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر اکشے کمار نے ایک سیکنڈ ضائع کیے بغیر مداح کو اٹھانے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا اور اسے گلے بھی لگایا۔Akshay Kumar's bodyguard pushes fan

اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے جس کے بعد بہت سے لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کا دل سونے کا ہے۔ تارا شرما نام کی ایک ٹویٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور تبصرہ کیا کہ 'بہت اچھا سر'۔ اکشے کمار اس وقت اپنی فلم 'سیلفی' کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس ویڈیو میں اداکار سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے ہاتھ ملایا اور بعد میں اسٹیج پر اپنے ساتھی اداکار عمران ہاشمی کا ساتھ دینے پہنچے۔ اکشے نے دہلی میں پروموشنز کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا تھا اور تمام محبتوں کے لیے دہلی والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اداکار نے ایونٹ میں اپنی زبردست انٹری کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' دہلی۔۔۔ آپ لوگوں کا دل سب سے بڑا ہے، ہمیشہ ہمیں سب سے بڑی محبت کے ساتھ گلے لگاتے ہیں۔ سنیما گھروں میں سیلفی دیکھیں۔ اس جمعہ، 24 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

اس سے قبل 9 فروری کو اداکار نے فلم کا تیسرا گانا شیئر کیا تھا۔ انہوں نے اپنی فلم 'سیلفی' کے ایک نئے گانے کی ریلیز کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ یہ گانا یو یو ہنی سنگھ نے گایا ہے جس میں اکشے کمار اور ڈیانا پینٹی نظر آرہے ہیں۔ 'سیلفی' کو راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں عمران ہاشمی، نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Bade Miyan Chote Miyan Shooting اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی شوٹنگ شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.