حیدر آباد: بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوجی پر تبصرہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی۔ حال ہی میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لینے پر ایک بیان جاری کیا تھا۔ اداکارہ نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے اس ویڈیو کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تبصرہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اداکارہ کو معافی مانگنی پڑی۔ اداکار کے کے مینن اور اکشے کمار نے اب اداکارہ ریچا چڈھا کے ذریعہ ہٹائے گئے اس ٹویٹ پر اعتراض ظاہر کی ہے۔Richa Chadha's Galwan tweet
ریچا کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر دکھ ہوا، کوئی بھی چیز ہمیں بھارتی فوج کے تئیں ناشکر گزار نہیں بناسکتی، وہ ہیں تو آج ہم ہیں'۔
-
Hurts to see this. Nothing ever should make us ungrateful towards our armed forces. Woh hain toh aaj hum hain. 🙏 pic.twitter.com/inCm392hIH
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Hurts to see this. Nothing ever should make us ungrateful towards our armed forces. Woh hain toh aaj hum hain. 🙏 pic.twitter.com/inCm392hIH
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 24, 2022Hurts to see this. Nothing ever should make us ungrateful towards our armed forces. Woh hain toh aaj hum hain. 🙏 pic.twitter.com/inCm392hIH
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 24, 2022
وہیں اداکار کے کے مینن نے ریچا کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' کم سے کم لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ وہ بھارتی فوج کی بہادری کے تئیں 'محبت، احترام اور شکر گزار ہوں'۔جمعہ کی صبح کے کے مینن نے ریچا چڈھا کے ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ 'یونیفارم میں ملبوس ہمارے بہادر مرد اور خواتین اپنے ملک کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرحد پر تعینات رہ کر اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں! کم سے کم ہم اتنا کرسکتے ہیں کہ ایسی بہادری کے لیے ہم ہمارے دلوں میں محبت، احترام اور شکرگزاری کے جذبات رکھیں، جے ہند، وندے ماترم'۔
-
Our brave men& women in uniform,put their life on the line to keep every citizen of our Nation safe &secure! Least we can do is to behold love, respect & gratitude,in our hearts, towards such valour! #JaiHind! वंदे मातरम!!🇮🇳🙏 pic.twitter.com/5mqbYfb8Ue
— KayKay Menon🇮🇳 (@kaykaymenon02) November 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Our brave men& women in uniform,put their life on the line to keep every citizen of our Nation safe &secure! Least we can do is to behold love, respect & gratitude,in our hearts, towards such valour! #JaiHind! वंदे मातरम!!🇮🇳🙏 pic.twitter.com/5mqbYfb8Ue
— KayKay Menon🇮🇳 (@kaykaymenon02) November 24, 2022Our brave men& women in uniform,put their life on the line to keep every citizen of our Nation safe &secure! Least we can do is to behold love, respect & gratitude,in our hearts, towards such valour! #JaiHind! वंदे मातरम!!🇮🇳🙏 pic.twitter.com/5mqbYfb8Ue
— KayKay Menon🇮🇳 (@kaykaymenon02) November 24, 2022
دراصل ریچا چڈھا نے جمعرات کی صبح شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر یہ ٹویٹ کیا تھا جس میں جنرل اوپیندر دویدی نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر کے حصوں کو واپس لینے اور پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے'۔ کمانڈر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اب یہ پوسٹ ہٹادیا ہے
گلوان پر ریچا چڈھا کی قابل اعتراض ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور صارفین اداکارہ کے اس ٹویٹ کو شہیدوں کی توہین سے جوڑنے لگے۔ جس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 'میرا مقصد فوج کی توہین کرنا نہیں تھا'۔
ریچا چڈھا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا کہ 'حالانکہ میرا ارادہ یہ کبھی نہیں تھا، اگر یہ تین الفاظ، جسے تنازعہ کی شکل دی گئی، سے کسی کی دل آزاری یا تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی اگر غیر ارادای طور پر میرے الفاظ نے فوج میں میرے بھائیوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے تو یہ میرے لیے افسردگی کی بات ہے کیونکہ فوج میں میرے نانا جی کا بھی نمایاں حصہ رہا ہے'۔
اپنے معافی نامہ میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ان کے دادا، ایک "لیفٹیننٹ کرنل" کو ہند-چین جنگ میں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ میرے ماما جی ایک پیرا ٹروپر تھے۔ یہ میرے خون میں ہیں۔ ملک کی حفاظت میں جب ایک بیٹا شہید ہوتا ہے یا اسے چوٹ آتی ہے تو اس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ میں ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ میرے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے'۔
واضح رہے کہ بھارت اور چین گزشتہ 29 ماہ سے زائد عرصے سے مشرقی لداخ میں جاری سرحدی تعطل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔جون 2020 میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں تصادم کے بعد دو طرفہ تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ ریچا چڈھا نے اپنے ساتھی اداکار علی فضل سے 4 اکتوبر کو شادی کی تھی۔ دونوں فلم ’فکرے‘ کے بعد ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ریچا سیاسی اور سماجی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آ چکی ہیں۔ ریچا آخری بار فلم 'لاہور کنفیڈینشل' (2021) میں نظر آئی تھیں۔