ETV Bharat / entertainment

Vedat Marathe Veer Daudle Saat اکشے کمار نے اپنی مراٹھی فلم کی شوٹنگ شروع کی - ویدت مراٹھے ویر داؤدلے سات شوٹنگ شروع

اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم مراٹھی فلم ہے جس میں وہ شیواجی مہاراج کے کردار میں نظر آئیں گے۔Vedat Marathe Veer Daudle Saat

اکشے کمار نے اپنی مراٹھی فلم 'ویدت مراٹھے ویر داؤدلے سات' کی شوٹنگ شروع کی

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 1:18 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 2:44 PM IST

ممبئی: ہدایت کار مہیش منجریکر کے مراٹھی پیریڈ ڈرامہ 'ویڈات مراٹھے ویر دوڑلے سات' کا پہلا شیڈول ممبئی میں شروع ہوگیا ہے، جس میں اکشے کمار چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اکشے نے انسٹاگرام پر یہ جانکاری دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر کو دیکھتے ہوئے ہاتھ جوڑے نظر آرہے ہیں۔Vedat Marathe Veer Daudle Saat

اکشے کمار نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے پیر کو فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور یہ کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وسیم قریشی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی جانکاری شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے مزید لکھا کہ ' میں ان کی زندگی سے تحریک لے کر اور ماں جیجاؤ سے متاثر ہوں۔ میں پوری کوشش کروں گا، دعائیں کرتے رہیں'۔

اس کے علاوہ اکشے نے ایک ریل ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں وہ شیواجی مہاراج کے اوتار میں چلتے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا ہے کہ ' جے بھوانی، جے شیواجی'۔

فلم کی کاسٹ میں جے دُدھانے، اتکرشا شندے، وشال نکم، ویراٹ مڈکے، ہاردک جوشی، ستیہ، اکشے، نواب خان اور پروین تردے شامل ہیں۔ مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم قریشی پروڈکشن پریزنٹیشن ہے اور یہ آئندہ سال دیوالی کے موقع پر مراٹھی، ہندی، تمل اور تیلگو میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔

Last Updated : Dec 6, 2022, 2:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.