ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی آنے والی فلم 'پرتھوی راج' کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یش راج فلمز کی جانب سے جاری کردہ ایک لیٹر کے مطابق اس فلم کو اب 'سمراٹ پرتھوی راج' کا نام دیا گیا ہے۔ اس خط کو شری راجپوت کرنی سینا کو بھیجا گیا ہے۔ یہ قدم شری راجپوت کرنی سینا کی جانب سے ایڈوکیٹ راگھویندر مہروترا کے ذریعہ پی آئی ایل داخل کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ Film Prithviraj Name Changed
اس خط میں لکھا ہے کہ ' ہم یش راج فلم فلمز پرائیوٹ لمیٹیڈ، جو 1970 کی دہائی میں اپنے قیام سے لے کر اب تک سرکردہ پروڈکشن ہاؤسز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک رہے ہیں اور ہم لگاتار بھارت کے سب سے بڑے فلم اسٹوڈیوز میں سے ایک کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔ ہم نے بھارتی سنیما کی تاریخ میں بہت سی مشہور فلموں کو پروڈیوس کیا ہے اور تفریحی دنیا میں تقریبا 50 سال سے زائد وقت سے اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہم تمام شائقین کی تفریح کے لیے مسلسل مواد بنانے اور تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں'۔
اس خط میں مزید لکھا ہے کہ ' فلم کے موجودہ ٹائٹل کے سلسلے میں اپنی شکایت کو ہم تک پہنچانے کے لیے جو کوشش کی گئی ہے، اس کے لیے ہم تہہ دل سے آپ کی تعریف کرتے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی شخص کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہ ارادہ رکھتے تھے اور نہ رکھتے ہیں یا آنجہانی بادشاہ اور جنگجو پرتھوی راج چوہان کی توہین کرتے ہیں۔ دراصل ہم اس فلم کے ذریعہ ان کی بہادری، کامیابی اور ہماری قوم کی تاریخ میں ان کے تعاون کا جشن منانا چاہتے ہیں'۔
پرامن اور خوش اسلوبی سے اٹھائی گئی شکایت کو دور کرنے کے لیے ہم فلم کا ٹائٹل ' سمراٹ پرتھوی راج' میں تبدیل کردیں گے۔ ہمارے درمیان طے پانے والی باہمی معاہدے کے بے حد مشکور ہیں کہ اب آپ کو ہماری فلم کے حوالے سے مزید اعتراضات نہیں ہیں اور آپ کی جانب سے جو بھی سوالات اٹھائے گئے تھے اب وہ ہمارے درمیان تنازعہ کا باعث نہیں ہے۔ ہم شری راجپوت کرنی سینا اور ان کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فلم میں عظیم جنگجو کی تصویر کشی سے متعلق ہمارے نیک ارادوں کو سمجھا'۔
مزید پڑھیں: اکشے کمار اور مانوشی چھلر کا شاہی انداز، دیکھیں تصاویر