ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar on Box Office Failures: اکشے کمار نے باکس آفس پر ناکام رہی اپنی فلموں کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا - سال 2022 میں اکشے کمار کی فلم

اکشے کمار نے اپنی فلموں کی ناکامی کی ذمہ داری خود کے کندھوں پر لے لی ہے۔ اس سال اداکار کی آئی تمام تین فلمیں فلاپ ہوئی ہوئی ہیں، وہیں وہ اپنی اگلی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی آئندہ فلم کٹپتلی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر باکس آفس پر بری طرح سے ناکامیاب ہونے والی فلموں پر اپنی خاموشی توڑی۔Akshay Kumar on Box Office Failures

اکشے کمار نے باکس آفس پر ناکام رہی اپنی فلموں کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:01 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار، جن کی پچھلی تین فلمیں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھویراج اور رکشا بندھن باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر پائیں، نے اپنی فلموں کی ناکامی پر خاموشی توڑی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی فلمیں کام نہیں کر رہی ہیں اس لیے انہیں تبدیلیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔Akshay Kumar on Box Office Failures

اکشے کمار نے باکس آفس پر ناکام ہوئی اپنی فلموں پر کہا کہ ' فلمیں کام نہیں کر رہی ہیں، یہ ہماری غلطی ہے، یہ میری غلطی ہے۔" "مجھے تبدیلیاں لانی ہوں گی، مجھے سمجھنا ہے کہ شائقین کیا چاہتے ہیں۔ میں تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں۔ میں جس طرح سے سوچتا ہوں اور جس طرح کی فلمیں کرتا ہوں اس میں مجھے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ میں کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہتا ہوں یہ میری وجہ سے ہے'۔

ہفتہ کے روز ممبئی میں ہوئی ٹریلر لانچ کے موقع پر اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ راکل پریت سنگھ، سرگن مہتا، چندرچور سنگھ، جیکی بھگنانی، دیپشیکھا اور رنجیت تیواری بھی موجود رہے۔

وہیں اس موقع پر اداکارہ نے او ٹی ٹی پر فلم ریلیز کرنے پر کہا کہ ' او ٹی ٹی ایک محفوظ جگہ نہیں ہے کیونکہ اس میں بھی فلم کی کہانی کو لوگوں سے منظوری ملنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کوئی حفاظتی قدم نہیں ہے۔ یہاں بھی فلم اسی طرح ریلیز ہوتی ہے جس طرح ہر جگہ ہوتی ہے۔ یہاں بھی شائقین، ناقدین اور میڈیا فلم دیکھتی ہے اور پھر وہ فلم پر اپنی رائے دیتے ہیں۔ اس لیے یہ مت سوچیں کہ یہاں ریلیز کرنا ایک محفوظ قدم ہوگا۔ یہ تبھی کام کرے گا جب آپ محنت کرو گے'۔

کٹپتلی کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کے فیصلے کے بارے میں پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے کہا کہ' فلم کو او ٹی ٹی کے مطابق ہی ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ہمیں یقین تھا کہ یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ہی ریلیز ہوگی۔ فلم بنانے کی تیاری کے آغاز سے ہی ہم جانتے تھے کہ یہ بہت اچھی فلم ہوگی اور ہم اس کی کہانی کو بہترین انداز سے پیش کریں گے ۔ڈزنی اس فلم کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

"ریلیز کے بارے میں کوئی کنفیوژن نہیں تھی، فلم کا مقصد سینما گھروں میں ریلیز کرنا نہیں تھا۔ ہم نے منصوبہ بندی کی تھی اور اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کے لیے ہی بنایا تھا، ہمیں صرف یہ معلوم کرنا تھا کہ اسے کس پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا ہے۔"

واضح رہے کہ کٹپتلی ایک کرائم تھرلر فلم ہے، جس کی کہانی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے واشو بھگنانی، دیپشیکھا دیشمکھ اور جیکی بھگنانی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 ستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.